سوہاوہ: تھانہ ڈومیلی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم احمد گلفام کو گرفتار کر لیا۔
ملزم 2022 سے پولیس کو مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو چکا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ان کی ٹیم نے جدید سائنسی تکنیک اور ہیومن انٹیلیجنس وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیابی سے مجرم کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے تاکہ علاقے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔


