Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: عید کارڈز کی روایت دم توڑ گئی، جدید ٹیکنالوجی نے محبت بھرا سلسلہ ختم کر دیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

عید کارڈز کی روایت دم توڑ گئی، جدید ٹیکنالوجی نے محبت بھرا سلسلہ ختم کر دیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
20 مارچ, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: عید کارڈ کی سابقہ روایات دم توڑ گئیں، جدید ٹیکنالوجی نے نئی نسل کو اس محبت بھرے سلسلے سے محروم کر دیا۔ شہر میں عید کارڈ کے سٹالز اب ماضی کا قصہ پارینہ بن چکے ہیں، اور یہ خوبصورت روایت دن بدن معدوم ہوتی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برصغیر پاک و ہند میں عید کارڈ بھیجنے کی روایت انیسویں صدی کے آخری برسوں میں شروع ہوئی۔ ماضی قریب میں جیسے ہی رمضان المبارک کا آغاز ہوتا، رنگ برنگے عید کارڈز کی فروخت کے لیے مارکیٹوں، بازاروں اور گلی محلوں میں خصوصی سٹالز سجائے جاتے تھے۔ مہینے کے وسط اور آخری عشرے تک پہنچتے پہنچتے ان سٹالز پر رش بڑھ جاتا اور خریداروں کا جم غفیر نظر آتا۔

عید کارڈ کے سٹالوں پر تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی تھی۔ بچے، نوجوان اور بڑے اپنے عزیزوں، دوستوں اور چاہنے والوں کو محبت بھری اور دلی جذبات سے لبریز عید کی مبارکباد عید کارڈز کے ذریعے بھیجتے تھے۔ اس دور میں عید کارڈ بھیجنا نہ صرف تہذیب و ثقافت کا حصہ تھا بلکہ رشتوں کی مضبوطی کی علامت بھی سمجھا جاتا تھا۔

دیہاتوں میں خواتین اپنے عزیز و اقارب سے ملنے والے عید کارڈز کو گھروں کی نمایاں جگہوں پر آویزاں کر دیتیں اور سال بھر انہیں دیکھ کر اپنے پیاروں کو یاد کرتیں۔ ایک قابل ذکر روایت یہ بھی تھی کہ خواتین اپنے علاقے کے ڈاکیے کو راستے میں روک کر دریافت کرتیں کہ ان کے بیٹے یا بھائی کی طرف سے بھیجا گیا عید کارڈ آیا یا نہیں۔

تاہم، وقت کے ساتھ ساتھ موبائل فون، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے فروغ نے اس روایت کو شدید متاثر کیا ہے۔ اب لوگ واٹس ایپ، فیس بک اور دیگر ڈیجیٹل ذرائع سے عید کی مبارکباد دینے کو زیادہ آسان اور سہل سمجھتے ہیں، جس کی وجہ سے عید کارڈز کی مانگ میں نمایاں کمی آ چکی ہے۔

ماہرین سماجیات کا کہنا ہے کہ عید کارڈز کی یہ روایت نہ صرف خوشی اور محبت کے اظہار کا ایک خوبصورت ذریعہ تھی بلکہ اس سے تعلقات میں گہرائی بھی پیدا ہوتی تھی۔ اگرچہ جدید ٹیکنالوجی نے روابط کو تیز تر کر دیا ہے، مگر یہ مخلصی اور جذبات کی وہ گرمی پیدا کرنے میں ناکام رہی ہے جو ہاتھ سے لکھے گئے عید کارڈز میں ہوا کرتی تھی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
clear sky
28° _ 28°
30%
2 m/s
جمعہ
27 °C
ہفتہ
28 °C
اتوار
27 °C
پیر
27 °C
منگل
27 °C

تازہ ترین

جہلم میں 46ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خصوصی شرکت
12 نومبر, 2026
منگلا ہائیڈل سسٹم میں تکنیکی خرابی، جہلم سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ شروع
11 نومبر, 2026
جہلم کالج آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ سائنسز کے طلبہ کا بھاری فیسوں اور تدریسی عملے کی کمی کے خلاف احتجاج
11 نومبر, 2026
لنک روڈ پڑی درویزہ پر برساتی نالے کی متاثرہ پلی کی مرمت کے لیے فنڈز کے اجرا کا مطالبہ
11 نومبر, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم عاصمہ اعجاز چیمہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا
11 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ: نوجوانوں کو کھیلوں کے بہترین مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے،بلال اظہر کیانی

27 دسمبر, 2025

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس کی اہم کارروائیاں، لڑائی جھگڑے اور میاں بیوی پر کلہاڑی سے حملہ کرنے والے ملزمان گرفتار

31 اکتوبر, 2026

جہلم پولیس کا احسن اقدام، تھانہ دینہ میں خدمت مرکز کی اہم سہولیات دستیاب

13 اگست, 2026

پڑی درویزہ: یونین کونسل پھلڑے سیداں میں آوارہ کتے مار مہم کامیابی سے مکمل، 115 کتے تلف

3 جنوری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں