دینہ: وفاقی وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے چک اکا دینہ میں مرحوم ملک صابر حسین کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ملک صداقت حسین اور ملک کاشف نے وفاقی وزیر کو خوش آمدید کہا۔
بلال اظہر کیانی نے ملک کاشف کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کے والد مرحوم ملک صابر حسین کی علاقائی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم ملک صابر حسین نے اپنے علاقے کی خدمت میں جو کردار ادا کیا، وہ قابلِ تقلید ہے، اور آج بھی عوام انہیں محبت اور احترام سے یاد کرتے ہیں۔ ان کی عوامی خدمت اور خلوص ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اس ملاقات کے دوران ملک صداقت حسین اور ملک کاشف نے وفاقی وزیر کو علاقہ کے مختلف مسائل سے بھی آگاہ کیا، جن پر بلال اظہر کیانی نے سنجیدہ توجہ دیتے ہوئے ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔


