دینہ میں لڑائی جھگڑا کرنے اور تین افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ دینہ محمد عمران اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دو روز قبل دینہ میں جی ٹی روڈ پر لڑائی جھگڑا کرنے اور تین افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے نو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ معمولی تلخ کلامی پر پیش آیا، دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عنایت خان گروپ کے 6 ملزمان جبکہ بابا فیاض گروپ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ میں موجود دونوں بسیں پولیس کی تحویل میں ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ عنائیت سنز گروپ کے ارکان میں ذوالفقار علی، عقیل، علی حسن، علیم شہزاد، محمد ریاض، عامر جاوید جبکہ بابا فیاض گروپ کے ارکان میں سیف اللہ، محمد شفیق، عبد الجبار شامل ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں محمد اقبال، منور حسین اور منور اقبال شامل ہیں، مقدمہ درج کر کے میرٹ پر تفتیش جاری ہے۔
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔