سوہاوہ میں آسمانی بجلی گرنے سے نویں جماعت کا طالب علم جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کا یہ افسوسناک واقعہ جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں پیش آیا، جہاں نواحی علاقہ کھریوٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے نویں جماعت کا طالب علم توصیف موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
متوفی طالب علم کی شناخت توصیف خانزادہ کے نام سے ہوئی ہے، جو تعلیم کے سلسلے میں سوہاوہ شہر میں رہائش پذیر تھا اور اتوار کی چھٹی گزارنے کے لیے اپنے آبائی گاؤں آیا ہوا تھا۔
@jhelumupdates جہلم میں آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جان سے گیا #JhelumUpdates #Latestnews #fyp #foryou #foryoupagе #breakingnews #viralvideos #viralvideo #rain #tiktok #viral #trending #islamabad #sohawa #Jhelum ♬ original sound – Jhelum Updates
عینی شاہدین کے مطابق نوجوان کھیت میں کھڑا تھا کہ اچانک آسمانی بجلی اس پر آ گری، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
واقعے کے بعد متوفی نوجوان کی لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں شدید طوفان اور بارش کے دوران متعدد دیواریں گرنے سے خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے جبکہ نواحی علاقے ڈومیلی میں آسمانی بجلی گرنے سے متعدد مویشی ہلاک اور جانوروں کا باڑہ جل کر خاکستر ہو گیا تھا۔
واقعہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔ مقامی افراد اور اہل خانہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نو جوان کی ناگہانی موت کو بڑا سانحہ قرار دیا ہے۔

