Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں دوسری نیشنل کانفرنس ’’ہیلنگ دی ہیلرز‘‘ کا انعقاد
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں دوسری نیشنل کانفرنس ’’ہیلنگ دی ہیلرز‘‘ کا انعقاد

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
20 ستمبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

اسلام آباد: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام موون پک ہوٹل اسلام آباد میں شعبہ صحت سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود، ذہنی و روحانی بالیدگی اور موجودہ دور کے درپیش چیلنجز کے حل کے لیے دوسری ملک گیر کانفرنس ’’ہیلنگ دی ہیلرز‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس میں ملک بھر سے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، طبی ماہرین، اساتذہ اور مختلف نمائندہ تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔

کانفرنس کا بنیادی مقصد طبی شعبے سے وابستہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو درپیش ذہنی دباؤ اور پیشہ ورانہ مشکلات کو کم کرنے، ان کی اخلاقی و روحانی استقامت کو مضبوط بنانے اور طبی شعبے کے لیے ایک جامع و مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینا تھا۔

کانفرنس میں شیخِ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و پیٹرن اِن چیف الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان امیر عبدالقدیر اعوان نے خصوصی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ طبی ماہرین کو صرف اپنے شعبے کا ماہر ہونے تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ انہیں معاشرے کی روحانی اور جسمانی صحت کے نگہبان کا کردار بھی ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اپنے فرائض ایک باپ، بھائی اور شہری کی حیثیت سے بھی ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے الفلاح فاؤنڈیشن کے رضاکار ڈاکٹرز کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈاکٹرز بغیر کسی مالی معاونت کے دینی و قومی جذبے کے تحت قوم کے لیے رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں اور خدمت و ایثار کی عملی مثال ہیں۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے مزید کہا کہ معاشرے کے مسائل کی بنیادی وجوہات میں دینی اقدار سے دوری بھی شامل ہے۔ ڈاکٹرز کی اپنی روحانی اصلاح ان کی پیشہ ورانہ پریکٹس اور مریضوں کی دیکھ بھال پر براہِ راست اثر انداز ہوتی ہے۔ انہوں نے میڈیکل پریکٹیشنرز پر زور دیا کہ جس طرح وہ اپنی طبی تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارت کو پوری زندگی اہمیت دیتے ہیں، اسی طرح اپنے دل اور باطن کی اصلاح کو بھی ترجیح دیں تاکہ معاشرے میں حقیقی شفایابی کے عمل کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ’’صحت مند معالجین‘‘ کا منصوبہ صرف ایک تقریب تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ اسے پاکستان کے سرکاری شعبۂ صحت میں قومی پالیسی کے طور پر منظور کیا جانا چاہیے۔

کانفرنس کے ایجنڈے اور سائنسی سیشنز کے تحت مختلف اہم موضوعات پر تفصیلی مباحث، سیشنز اور ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا گیا۔ Conflict Management & Difficult Conversations کے عنوان سے ہونے والی ورکشاپ میں ڈاکٹر نبیل عباد ہیڈ آف سائیکاٹری ڈیپارٹمنٹ ایس زیڈ پی جی ایم آئی لاہور اور ڈاکٹر عظیم راؤ ایسوسی ایٹ پروفیسر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی نے ڈاکٹرز اور مریضوں کے درمیان پیدا ہونے والے تلخ مکالمات اور تنازعات کے بہتر حل کے حوالے سے گفتگو کی۔

برن آؤٹ اور طبی تحفظ کے موضوع پر بریگیڈیئر ڈاکٹر راشد قیوم سربراہ شعبہ سائیکاٹری پی اے ایف ہسپتال اسلام آباد نے مریضوں اور ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز کے تحفظ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر شہزاد علی خان وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد نے ڈاکٹرز کے لیے باہمی معاونت اور مؤثر سپورٹ سسٹم کی اہمیت پر زور دیا۔

میڈیکل پریکٹیشنرز کے قانونی تحفظ کے موضوع پر کرنل شبیر حسین اور ڈاکٹر صائمہ زبیر نے طبی عملے کو درپیش قانونی چیلنجز، شکایات کے ازالے اور ہسپتالوں میں تشدد کی روک تھام کے طریقۂ کار سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

خواتین ڈاکٹرز کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ڈاکٹر صبا شجاع یونیسیف پاکستان اور پروفیسر شگفتہ سیال نے شعبہ صحت میں خواتین کی قیادت، کیریئر گائیڈنس اور محفوظ پیشہ ورانہ ماحول کی فراہمی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔

پروفیسر مودت حسین رانا پروفیسر آف سائیکاٹری نے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کو درپیش ذہنی اور جذباتی تناؤ کے موضوع پر جامع خطاب کیا۔ اس کے بعد خصوصی پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ادارہ جاتی تبدیلیوں اور عملی اقدامات کے حوالے سے مختلف امور پر غور کیا گیا۔

ڈاکٹر عرفان نے بھی شرکاء کے سامنے متعلقہ موضوعات سے جڑے اہم سوالات پیش کیے، جن کے جوابات شعبہ صحت سے وابستہ ماہرین نے دیے۔

کانفرنس کی اختتامی نشست میں ’’اسلام آباد ڈیکلریشن‘‘ کے حوالے سے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا تعارف ڈاکٹر میر رضوان احمد، صدر الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان، نے پیش کیا، جبکہ ڈاکٹر سکندر حیات نے ’’اسلام آباد ڈیکلریشن‘‘ پیش کیا۔

تقریب میں وزیر مملکت برائے قومی صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے الفلاح فاؤنڈیشن کی اس کوشش کو سراہا۔ انہوں نے اسلام آباد ڈیکلریشن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

کانفرنس کے اختتام پر نامور ڈاکٹرز، اساتذہ اور مختلف نمائندہ تنظیموں، جن میں PMA، PPA، PAF YDA اور MIND Organization شامل ہیں، کے عہدیداران میں امیر عبدالقدیر اعوان کے دستِ مبارک سے شیلڈز اور یادگاری سووینئرز تقسیم کیے گئے۔

شرکاء نے اسلام آباد ڈیکلریشن کے تحت اس امر پر زور دیا کہ ’’Heal the Healers‘‘ محض ایک علامتی نعرہ نہیں بلکہ صحت کے نظام کی بقا، وقار اور بہتری کے لیے ایک عملی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں Healingthehealers.pk کے نام سے ایک پلیٹ فارم بھی متعارف کرایا گیا، جس کا مقصد ڈاکٹر کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کام کرنا ہے۔

اسلام آباد ڈیکلریشن کے تحت اس امر کی بھی نشاندہی کی گئی کہ جو معاشرہ اپنی میڈیکل پریکٹیشنر کمیونٹی سے ہمدردی، معیاری علاج اور بہتری کی توقع رکھتا ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ طبی ماہرین کو محفوظ اور باعزت ماحول، جذباتی معاونت، قانونی تحفظ اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اسلام آباد ڈیکلریشن کو وفاقی حکومت پاکستان، صوبائی حکومتوں، صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں، پیشہ ورانہ تنظیموں، ریگولیٹری حکام، تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی اور دیگر متعلقہ ذمہ داران کے غور و فکر، منظوری اور عملدرآمد کے لیے پیش کیا گیا۔

کانفرنس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، امن، خوشحالی اور طبی شعبے سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
53%
1 km/h
پیر
35 °C
منگل
37 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
39 °C
جمعہ
30 °C

تازہ ترین

جہلم: شہریوں کے مسائل کا فوری ازالہ اور بروقت انصاف یقینی بنانا ترجیح ہے، ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
20 ستمبر, 2026
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات، کورئیر سروسز کے ترسیلی نرخوں میں 40 فیصد تک اضافہ
20 ستمبر, 2026
وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم عوام کو موجودہ معاشی صورتحال میں ریلیف فراہم کرنے کا اہم اقدام ہے، بلال اظہر کیانی
20 ستمبر, 2026
اسسٹنٹ کمشنر جہلم کا تحصیل آفس اور اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ؛ سروس ڈیلیوری، عملے کی حاضری اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا
20 ستمبر, 2026
دینہ کے علاقہ پنڈ رجوال میں زمین کے تنازع پر دو مسلح افراد کی گھر پر فائرنگ، مقدمہ درج
20 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جامعہ علوم اثریہ جہلم میں 23ویں سالانہ فری آئی کیمپ کا افتتاح، مریضوں کا رش

28 اپریل, 2025

سوہاوہ: ڈومیلی میں موٹرسائیکل حادثہ میں زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑ گیا

19 مئی, 2024

جہلم: ضلعی دفتر تعلقات عامہ کے جونیئر کلرک مرحوم چوہدری محمد آصف کی رسم قل ادا کر دی گئی

16 جنوری, 2026

پنڈدادنخان میں تیسری جماعت کی طالبہ بس کے نیچے آ کر جاں بحق

17 اپریل, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں