Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پی ٹی سی ایل پنشنرز کی پنشن بغیر اطلاع بند، ہزاروں معمر افراد کسمپرسی کا شکار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پی ٹی سی ایل پنشنرز کی پنشن بغیر اطلاع بند، ہزاروں معمر افراد کسمپرسی کا شکار

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
18 مئی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL) سے ریٹائرڈ ہونے والے ہزاروں پنشنرز کو شدید مشکلات کا سامنا، پی ٹی ای ٹی (PTET) پنشنرز ٹرسٹ کی جانب سے ان کی ماہانہ پنشن بغیر کسی پیشگی اطلاع کے روک دی گئی۔ متاثرہ پنشنرز میں بڑی تعداد معمر شہریوں اور بیواؤں کی ہے، جو اب شدید معاشی پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

پنشنرز نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تمام مطلوبہ دستاویزات بشمول بائیو میٹرک تصدیق اور لائف سرٹیفکیٹ متعلقہ بینکوں میں جمع کروائے، اس کے باوجود ان کی پنشن اچانک روک دی گئی، جس پر نہ کوئی پیشگی اطلاع دی گئی اور نہ ہی کوئی وضاحت سامنے آئی۔

متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے متعلقہ بینکوں سے رابطہ کیا تو بینک حکام نے واضح کیا کہ ان کی جانب سے کوئی تکنیکی مسئلہ نہیں ہے، پنشن کی بندش کا فیصلہ متعلقہ ادارے PTET نے کسی نامعلوم وجہ سے کیا ہے۔ اس حوالے سے پنشنرز کو جاری کردہ واٹس ایپ نمبرز پر بھی مسلسل مصروف لائن مل رہی ہے، جس سے ان کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ PTET کو ہزاروں کی تعداد میں پنشنرز کے لائف سرٹیفکیٹ موصول ہو چکے ہیں، تاہم عملے کی کمی کے باعث ان پر کام سست روی کا شکار ہے اور اسی وجہ سے پنشن کی ادائیگی میں تاخیر ہو رہی ہے۔

پنشنرز نے پی ٹی ای ٹی کی اعلیٰ انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں پنشن کی رقم پہلے ہی نہایت کم ہے، ایسے میں اس کی بندش کسی المیے سے کم نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور پنشن کی ادائیگی بحال کی جائے تاکہ بزرگ پنشنرز اور بیواؤں کو درپیش معاشی مسائل میں کمی آ سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
40°C
Jhelum
few clouds
40° _ 40°
32%
3 km/h
منگل
40 °C
بدھ
40 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
36 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم کا سبزی منڈی کا دورہ

18 اکتوبر, 2023

الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو تشہیری ہورڈنگز اتوار تک ہٹانے کی ڈیڈ لائن دے دی

25 دسمبر, 2023

ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہریوں کی شکایات کو ہر صورت دور کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

26 جولائی, 2025

بجلی اور سوئی گیس کے بھاری بلوں نے صارفین کی چیخیں نکلوا دیں

14 فروری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں