دینہ: چیف ایڈیٹر جہلم اپڈیٹس و دینہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عادل چوہدری کے کزن، معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری وقار آصف کے بھتیجے، حاجی محمد افتخار احمد (مرحوم) کے صاحبزادے اور چوہدری عامر امین کے بہنوئی چوہدری اسد افتخار رضائے الٰہی سے دینہ کے علاقہ موہال میں انتقال کر گئے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں مذہبی، سیاسی، سماجی، کاروباری حلقوں کی شخصیات کے ساتھ ساتھ اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے موقع پر فضا سوگوار رہی اور ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔ مرحوم کی اچانک وفات پر علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
اہلِ علاقہ اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کیں۔


