Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پنجاب میں مون سون کے چوتھے اسپیل کا الرٹ جاری، آندھی اور تیز بارش کی پیش گوئی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پنجاب میں مون سون کے چوتھے اسپیل کا الرٹ جاری، آندھی اور تیز بارش کی پیش گوئی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
18 جولائی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب میں مون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ڈی ایم اے کے اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ 20 سے 25 جولائی کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی، گرد آلود ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔

مزید بتایا کہ جہلم، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاالدین، حافظ آباد، گجرات، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ سرگودھا اور میانوالی میں بارشوں کے امکانات ہیں، پی ڈی ایم اے کے مطابق 18 جولائی سے 23 جولائی تک ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاول پور اور بہاول نگر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے. محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں سے التماس کی کہ خراب موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔

خیال رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں اور سیلابی کی تباہ کاریوں کے باعث 26 جون سے 17 جولائی کے درمیان 178 افراد جاں بحق جبکہ 491 زخمی رپورٹ ہوئے تھے، جس میں 85 بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 16 سے 17 جولائی کے دوران ملک بھر میں طوفانی بارشوں، سیلابی ریلوں، چھتیں اور آسمانی بجلی گرنے سے 54 اموات رپورٹ ہوئیں، اس دوران 227 افراد زخمی بھی ہوئے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
20°C
Jhelum
clear sky
20° _ 20°
39%
1 m/s
پیر
29 °C
منگل
30 °C
بدھ
31 °C
جمعرات
29 °C
جمعہ
22 °C

تازہ ترین

نادرا نے مسافروں کے لئے اہم پیغام جاری کردیا
8 نومبر, 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا جہلم آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا، حافظ اعجاز محمود جنجوعہ
8 نومبر, 2026
عاصمہ اعجاز ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات، نوٹیفیکیشن بھی جاری
8 نومبر, 2026
اللہ کریم نے اس کرہ ارض پر تمام مخلوقات کو انسان کی خدمت پر مامور کر رکھا ہے، امیر عبدالقدیر اعوان
8 نومبر, 2026
پنڈدادنخان: پولیس عوام کی خدمت کیلئے ہے، شہریوں کے مسائل کا بروقت اور شفاف حل اولین ترجیح ہے۔ آر پی او بابر سرفراز الپا
8 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں ٹریفک پولیس کا میونسپل کمیٹی کے عملہ کے ہمراہ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، رکاوٹیں ہٹا دیں

4 مئی, 2024

سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی رکشہ کو ٹکر، 40 سالہ خاتون جاں بحق، ڈرائیور زخمی

9 جولائی, 2025

فواد چودھری کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، 24اکتوبرکو پیش کرنےکا حکم

20 اکتوبر, 2023

جہلم: عوامی ریلیف اور بہتر سروس ڈیلیوری ہماری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن

27 جون, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں