جہلم: وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم زبیراختر کی زیر نگرانی جہلم شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
انچارج سٹی ایریا جہلم انسپکٹر ٹریفک ملک آصف اقبال نےتحصیل روڈ، جادہ روڈ اور شاندار چوک جہلم پر ناجائز تجاوزات کے خلاف ٹریفک سٹاف اور میونسپل کمیٹی جہلم کے عملہ کے ہمراہ آپریشن کیا۔
عوام الناس کی نقل و حرکت میں رکاوٹ بننے والی تمام رکاوٹیں ہٹا دی گئیں تاکہ عوام الناس کی پیدل نقل و حرکت ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جا سکے اور عوام کو بلا روک ٹوک بہترین سفری سہولیات مہیا کی جا سکیں۔


