Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: نوجوانوں کی اموات کی سب سے بڑی وجہ ٹریفک حادثات ہیں، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

نوجوانوں کی اموات کی سب سے بڑی وجہ ٹریفک حادثات ہیں، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

عادل چوہدری
عادل چوہدری - چیف ایڈیٹر
25 ستمبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی اموات کی سب سے بڑی وجہ سڑک حادثات ہیں، جن میں سب سے زیادہ حادثات موٹر سائیکل سواروں کے ہوتے ہیں۔ ان حادثات میں سر کی چوٹ بنیادی وجہ بنتی ہے۔

یہ بات انہوں نے روڈ سیفٹی آگاہی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں شہریوں میں مفت ہیلمٹ اور بیک ویو مررز تقسیم کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ 80 فیصد سے زیادہ حادثات موٹر سائیکل سواروں کے ہیں، جبکہ ہیلمٹ نہ صرف سر کی چوٹ سے بچاتا ہے بلکہ ای چالان سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ دو ہزار روپے کا اچھا ہیلمٹ زندگی اور پیاروں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ہزاروں روپے کے چالان سے بہتر ہے۔ ہماری اولین کوشش شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانا ہے۔

ڈی ایس پی ٹریفک خرم فیاض نے اس موقع پر کہا کہ ہیلمٹ پولیس کے لیے نہیں بلکہ شہریوں کی جان بچانے کے لیے ضروری ہے، جس کے لیے ٹریفک پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے۔

صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ نے کہا کہ سوسائٹی کا بنیادی مقصد روڈ سیفٹی ہے، جیسا کہ قرآن میں فرمایا گیا ہے: "جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔” انہوں نے مزید کہا کہ "ہیلمٹ خریدا جا سکتا ہے، سر نہیں۔ بائیں رہیں، محفوظ رہیں، اور ہمیشہ اچھی کوالٹی کا ہیلمٹ مضبوطی سے باندھیں۔”

تقریب کے بعد روڈ سیفٹی آگاہی واک بھی منعقد کی گئی، جس میں ہیومن رائٹس رہنما عبدالغفور چوہان، میڈیا نمائندگان، پولیس افسران، شہری اور سوسائٹی کے رضاکاران نے شرکت کی۔

ڈی پی او جہلم اور ڈی ایس پی ٹریفک نے شرکاء میں پمفلٹ اور ہیلمٹ تقسیم کیے اور شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتاری اور اوور ٹیکنگ حادثات کی بڑی وجوہات ہیں، موٹر سائیکل حادثات میں زیادہ تر سر پر چوٹ لگتی ہے جس سے اموات واقع ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے ہم نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جان بھی بچا سکتے ہیں۔ ہمارا خواب: روڈ سیفٹی میں محفوظ جہلم، محفوظ پنجاب، محفوظ پاکستان۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
clear sky
35° _ 35°
53%
3 km/h
بدھ
34 °C
جمعرات
40 °C
جمعہ
37 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
38 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سیمنٹ ،بجری ،سریا کی قیمتوں میں اضافہ

1 دسمبر, 2023

100 اور 1500 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے خوش نصیبوں کا اعلان

15 نومبر, 2024

جہلم کے ریسکیورز پورے جوش اور خدمت کے جذبہ کے ساتھ فرائض سر انجام دے رہے ہیں، ڈاکٹر رضوان نصیر

15 اکتوبر, 2024

جہلم شہر کے مصروف ترین چوک، چوراہوں میں چنگ چی رکشوں کی بھرمار ،ٹریفک کا جام رہنا معمول

26 مارچ, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں