دینہ پولیس کی اہم کارروائی کے دوران 2 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دینہ اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو دھر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 کلو 190 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ دینہ میں منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھا جا سکے۔


