جہلم پولیس کی بڑی کارروائی، چوری اور موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث عقیلو گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور پولیس ٹیم نے جدید سائنٹفک طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے کارروائی کی اور چور گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹرسائیکل مالیتی 95 ہزار روپے اور مالِ مسروقہ بیچ کر حاصل کی گئی رقم 54 ہزار روپے بھی برآمد کر لی۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔


