Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: بیت اللہ شریف کی حاضری بندہ مومن کے باطن کو پاکیزہ کر دیتی ہے، امیر عبدالقدیر اعوان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

بیت اللہ شریف کی حاضری بندہ مومن کے باطن کو پاکیزہ کر دیتی ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
10 نومبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ بیت اللہ شریف کرہ ارض پر ایسا مقام ہے جہاں تجلیات باری کا نزول ہو رہا ہے۔اللہ کریم نے یہ مرکزیت کل عالم اسلام کو عطا فرمائی ہے۔ بیت اللہ شریف کی حاضری بندہ مومن کے باطن کو پاکیزہ کر دیتی ہے۔

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نے دوروزہ ماہانہ روحانی تربیتی اجتماع پر خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے اس مقدس عمل کو رواجات کی نذ ر کر دیا ہے ہمارے معاشرے کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ہر سال حج و عمرہ کے لیے جاتے ہیں اس کے باوجود ہمارے لین دین میں ایمانداری اور کھرا پن نہیں ہے۔بیت اللہ شریف موجود ہے اور طواف جاری ہے یہ طواف بقائے دنیا کا سبب ہے جس دن طواف رکے گا اُس دن اس دنیا کی بساط لپیٹ دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ رواجات کو عبادات میں داخل کرنا بہت بڑی زیادتی ہے۔اس لیے ہمیں اس بات کا دھیان رکھنا چاہیے کہ جب ہم حرم شریف جاتے ہیں تو اس کی نزاکت کو ملحوظ خاطر رکھیں۔عبادات میں توجہ بڑی بنیادی بات ہے۔جس عبادت میں توجہ نہیں ہو گی وہ نتائج نہیں دے گی۔کسی بھی نیک عمل سے مزید وری تقوی نصیب ہوتا ہے۔مزید نیکی کی استعداد پیدا ہوتی ہے۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ کثیر تعداد ایسی ہے جو ان با برکت مقدس مقامات سے ہو کر آتی ہے کیا ہمارے کردار سے اس کی برکات عیاں ہوتی ہیں؟ جتنے بھی اسلامی ملک ہیں ان میں اسلامی احکامات کو جب ہم دیکھتے ہیں کوئی سمجھ نہیں آتی کہ ہماری بیت اللہ شریف کی حاضری میں کہاں کمی رہ جاتی ہے کہ اس کے اثرات ہماری زندگیوں میں نظر نہیں آتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ماننے کے ساتھ صدق نہیں ہے۔ہم ایمان میں یقین کے اُس درجہ تک نہیں پہنچ سکے جو درکار ہے۔ہم نماز پڑھتے ہیں لیکن ہمارے اندر برائی بھی موجود ہے اور بے حیائی بھی۔ہم پر نماز کے نتائج اور اس کے اثرات مرتب کیوں نہیں ہو رہے؟

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ ہمیں اپنا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے کہ جو میں کہہ رہا ہوں جو کر رہا ہوں کیا میرے اندر بھی یہی بات ہے یا اندر کچھ اور ہے نہاں خانہ دل میں کیا ہے؟حرمین شریف میں جسے موت نصیب ہوئی قیامت کے روز جب اُٹھے گا اسے دوزخ کا خوف نہ ہوگا ایسی برکات ہیں ان مقدس مقامات کی لیکن ہم پر ان کی حاضری سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔

آخر میں انہوں نے ملک و قوم کے لیے اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
18°C
Jhelum
overcast clouds
18° _ 18°
31%
1 m/s
ہفتہ
26 °C
اتوار
28 °C
پیر
28 °C
منگل
29 °C
بدھ
16 °C

تازہ ترین

جہلم: گورنمنٹ گرلز کالج جلالپورشریف اساتذہ کی شدید کمی کا شکار، یونیورسٹی آف گجرات نے الحاق معطل کر دیا، سینکڑوں طالبات کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگ گیا
19 نومبر, 2026
جہلم: موبائل نیٹ ورکس کے مہنگے پیکجز اور ناقص سروس نے صارفین کو اذیت میں مبتلا کر دیا
19 نومبر, 2026
پاکستان ہائی کمیشن سے لندن میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر سامنے آ گئی
19 نومبر, 2026
اسسٹنٹ کمشنر جہلم کا یونین کونسل 13 جادہ اور ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا معائنہ
19 نومبر, 2026
جہلم میں خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے والے تین نوسرباز گرفتار
19 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی غفلت، جہلم کے نواحی علاقے میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے

5 اپریل, 2025

جہلم میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر معمر شہری کا اپنے بیٹے کو فروخت کرنے کا اعلان

7 جولائی, 2024

دینہ میں ریسکیو 1122 نے دلدل میں پھنسی دو بھینسوں کو زندہ بچا لیا

8 نومبر, 2024

جہلم: صاف اور سرسبز ماحول کی فراہمی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، سنیہ صافی

5 جون, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں