دینہ میں ریسکیو 1122کی کوششیں رنگ لے آئیں، دلدل میں پھنسی 2بھینسوں کو زندہ بچا لیا، علاقہ مکینوں اور بھینسوں کے مالک نے ریسکیو 1122کی کوششوں کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے نواحی علاقہ ڈھوک کھوکھراں گاؤں کے سیورج کے کھڑے پانی کی دلدل میں 2 بھینسیں پھنس گئیں، علاقہ مکینوں نے مل کر بھینسوں کو نکالنے کی کوشش کی لیکن نہ نکال سکے اس کے بعد 1122 کو کال کی گئی۔
ریسکیو 1122کے جوانوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دلدل میں پھنسی دونوں بھینسوں کو صحیح سلامت نکال لیا، لوگوں نے 1122کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور شکریہ ادا کیا۔


