Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: وزیراعلی مریم نواز شریف کی کوششوں سے پنجاب میں زراعت جدید دور میں داخل ہو رہی ہے، بلال اظہر کیانی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

وزیراعلی مریم نواز شریف کی کوششوں سے پنجاب میں زراعت جدید دور میں داخل ہو رہی ہے، بلال اظہر کیانی

جہلم میں گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم

عامر کیانی
عامر کیانی
16 نومبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت جہلم میں کسانوں میں جدید ٹریکٹر تقسیم کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت جہلم میں کسانوں کو جدید زرعی مشینری فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت آج ضلع کونسل ہال جہلم میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی تھے، جنہوں نے تحصیل جہلم، دینہ اور سوہاوہ کے کسانوں میں ٹریکٹر تقسیم کیے۔

وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے تحصیل جہلم، دینہ اور سوہاوہ کے 39 کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کیے۔ ان میں سے 10 کسان جہلم، 10 دینہ اور 19 کسان سوہاوہ کے رہائشی ہیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت کے تحت ہر ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے کی سبسڈی دی گئی ہے تاکہ کسان سستے داموں جدید زرعی مشینری حاصل کر سکیں۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی کوششوں سے پنجاب میں زراعت جدید دور میں داخل ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای میکنائزیشن کے عمل سے نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ کسان معاشی طور پر مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جدید مشینری جیسے سوپر سیڈرز، بیلرز اور کبوٹا مشینیں نہ صرف جدید کاشتکاری میں مددگار ہیں بلکہ گندم کی باقیات جلانے کے رحجان میں بھی کمی لائیں گی، جس سے سموگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے محکمہ زراعت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم میں زراعت کی بہتری اور کسانوں کی سہولت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شاہد بخاری نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت 68 ٹریکٹر پہلے ہی تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ آئندہ چند ماہ میں مزید 108 ٹریکٹر کسانوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام، کسان کارڈ، للِہ تا جہلم روڈ کی تعمیر، ڈی ایچ کیو جہلم میں نیا بلاک، دینہ میں ٹی ایچ کیو کا قیام اور لاہور سیالکوٹ موٹر وے سے جہلم لنک روڈ جیسے منصوبے عوامی خدمت کا عملی ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نوجوانوں کے روزگار اور ملکی معاشی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، جبکہ وہ اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دینہ اور سوہاوہ میں گیس کی فراہمی کے دیرینہ مطالبات بھی جلد پورے کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر علی پرویز سے خصوصی درخواست بھی کی جائے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
clear sky
35° _ 35°
49%
1 km/h
اتوار
34 °C
پیر
39 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
34 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

اسلام آباد پریس کلب پر پولیس دھاوے کے خلاف جہلم پریس کلب کے صحافیوں کی شدید مذمت

2 اکتوبر, 2025

سٹوڈنٹس کے لیے بڑی خبر آگئی

10 جنوری, 2025

پیرا شاہ غازی دمڑی والی سرکارؒ کے سالانہ عرس مبارک کا آغاز 24 فروری سے ہوگا

21 فروری, 2024

مہنگائی کی مجموعی شرح 30 اعشاریہ 68 فیصد پر پہنچ گئی

23 فروری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں