Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم سمیت پنجاب کے تمام سرکاری محکمے اب سخت احتساب کے شکنجے میں
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم سمیت پنجاب کے تمام سرکاری محکمے اب سخت احتساب کے شکنجے میں

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
18 دسمبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم سمیت پنجاب کے تمام سرکاری محکمے اب سخت احتساب کے شکنجے میں ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی محکموں میں بدعنوانی، غفلت اور ناقص کارکردگی کے خلاف سخت کارروائیوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے کڑی نگرانی کا نظام نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری محکموں کی اچانک جانچ پڑتال کے لیے خصوصی فورس تشکیل دی جا رہی ہے، جو چیف منسٹرز انسپکشن ٹیم (CMIT) کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

باوثوق ذرائع کے مطابق سی ایم آئی ٹی کی ٹیمیں جہلم سمیت صوبے بھر کے سرکاری محکموں میں خفیہ دورے کریں گی اور دفاتر میں اچانک چھاپے مار کر ریکارڈ، حاضری اور عوامی خدمات سے متعلق حکومتی ٹاسک پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گی۔

نئے نظام کے تحت، الیکشن ٹیموں کے ہمراہ پولیس فورس بھی تعینات کی جائے گی تاکہ کارروائیاں موثر انداز میں انجام دی جا سکیں۔ سی ایم آئی ٹی کی ٹیمیں فورس اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا بھی معائنہ کریں گی اور ہر دورے کے بعد انسپکشن رپورٹس اسی روز وزیر اعلیٰ کے دفتر کو ارسال کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سرکاری محکموں میں شفافیت کو یقینی بنانا، عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری لانا اور بدعنوان عناصر کے خلاف فوری کارروائی کرنا ہے، تاکہ پنجاب بھر میں سرکاری محکمے موثر، جوابدہ اور عوام دوست بن سکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
clear sky
30° _ 30°
47%
2 km/h
جمعہ
31 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
37 °C

تازہ ترین

نہر اپر جہلم میں تین کم سن بچوں کو پھینکنے کا افسوسناک واقعہ، دو بچوں کی لاشیں برآمد، تیسرے کی تلاش جاری
17 ستمبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
16 ستمبر, 2026
جہلم میں مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقےکی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا
16 ستمبر, 2026
یوتھ گیمز 2026، جہلم میں نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش اور حوصلہ افزائی کے لیے مربوط اقدامات کا آغاز
16 ستمبر, 2026
جلالپور ایریگیشن پراجیکٹ چند ماہ میں فعال کر دیا جائے گا، تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر جہلم
16 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: سبزی و فروٹ منڈی میں خریداروں کا استحصال، خودساختہ مہنگائی پر شہری سراپا احتجاج

29 ستمبر, 2025

محکمہ ماحولیات کی نااہلی، دھواں چھوڑتی گاڑیوں نے شہریوں کو اعصابی مریض بنانا شروع کر دیا

8 اکتوبر, 2023

جہلم میں ایل پی جی گیس مزید مہنگی، گھریلو سلنڈر کی قیمت 5 ہزار روپے تک جا پہنچی

29 مارچ, 2026

جشن عید میلاد النبیﷺ؛ پنڈدادنخان میں حضور نبی کریم ﷺ کے 1500 ویں یوم ولادت کی مناسبت سے عظیم الشان تقریب

4 ستمبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں