Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقےکی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقےکی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
16 ستمبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں مہنگائی کے بڑھتے ہوئے دباؤ نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، جبکہ اشیائے ضروریہ کے ساتھ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

سرکاری نرخ نامے میں آلو کی قیمت 30 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہ 40 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح بھنڈی 125 روپے کے بجائے 180 روپے، ٹماٹر 190 کے مقابلے میں 250 روپے اور کریلا 150 کے بجائے 200 روپے فی کلو فروخت کیے جانے کی شکایات ہیں۔

گھیا کدو کی سرکاری قیمت 80 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں 150 روپے فی کلو تک فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ساگ اور پالک کی سرکاری قیمت 56 روپے فی گڈی کے مقابلے میں مارکیٹ میں 100 روپے فی گڈی وصول کیے جا رہے ہیں۔

پھلوں کی قیمتوں میں بھی سرکاری نرخ اور مارکیٹ ریٹ میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق انگور کی قیمت 575 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ مارکیٹ میں 700 روپے فی کلو فروخت ہونے کی شکایات ہیں۔ امرود 110 روپے کے بجائے 200 روپے، آم چونسہ 330 کے مقابلے میں 400 روپے اور آڑو 350 کے بجائے 450 روپے فی کلو فروخت کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث پہلے ہی گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہو چکا ہے، جبکہ سرکاری نرخوں سے زائد قیمتوں پر اشیائے ضروریہ، پھل اور سبزیاں فروخت ہونے سے غریب، سفید پوش اور دیہاڑی دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، مارکیٹوں میں باقاعدگی سے معائنہ کیا جائے اور مقررہ نرخ سے زائد قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں اور مبینہ منافع خوروں کے خلاف قانون کے مطابق مؤثر کارروائی کی جائے، تاکہ عام شہریوں کو اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں کے مطابق دستیاب ہو سکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
clear sky
30° _ 30°
46%
1 km/h
جمعرات
32 °C
جمعہ
34 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
37 °C
پیر
37 °C

تازہ ترین

نہر اپر جہلم میں تین کم سن بچوں کو پھینکنے کا افسوسناک واقعہ، دو بچوں کی لاشیں برآمد، تیسرے کی تلاش جاری
17 ستمبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
16 ستمبر, 2026
یوتھ گیمز 2026، جہلم میں نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش اور حوصلہ افزائی کے لیے مربوط اقدامات کا آغاز
16 ستمبر, 2026
جلالپور ایریگیشن پراجیکٹ چند ماہ میں فعال کر دیا جائے گا، تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر جہلم
16 ستمبر, 2026
سوہاوہ: منشیات کیس کا فیصلہ، جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 10 سال قید اور جرمانے کی سزا
16 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم کے سول اسپتال کی لیب کے واش روم میں خفیہ کیمرے کا انکشاف، ایک نوجوان گرفتار

4 مئی, 2024

دینہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث روئی کی دوکان میں آتشزدگی، سامان جل کر خاکستر

5 دسمبر, 2025

جہلم میں حساس ادارے کے سابق ملازم کا قتل، ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے

29 اکتوبر, 2023

جہلم میں چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث نگرا گینگ کی سرغنہ سمیت 5 خواتین گرفتار

12 مئی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں