Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: شہید کانسٹیبل صداقت علی کی 31ویں برسی، پولیس کا سلامِ عقیدت، شہید کی قربانیوں کو خراج تحسین
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: شہید کانسٹیبل صداقت علی کی 31ویں برسی، پولیس کا سلامِ عقیدت، شہید کی قربانیوں کو خراج تحسین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
5 فروری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: شہید کانسٹیبل صداقت علی کی 31ویں برسی کے موقع پر ضلع جہلم پولیس کی جانب سے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں شہید کو بھرپور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی لحد پر سلامی پیش کی، جبکہ فضاء شہداء کے احترام اور عقیدت سے معمور رہی۔

ڈی ایس پی صدر شہباز ہنجرا نے شہید کانسٹیبل صداقت علی کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ جہلم پولیس شہداء کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور آپ ہمیں ہر دکھ سکھ کی گھڑی میں اپنے ساتھ پائیں گے۔

یاد رہے کہ شہید کانسٹیبل صداقت علی 31 سال قبل اشتہاری مجرم تنویر احمد کے ساتھ پولیس مقابلے کے دوران فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے فائرنگ سے جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔ ان کی یہ عظیم قربانی آج بھی پولیس فورس کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، جن کی لازوال قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں جو بہادری اور شجاعت کی ایسی داستانیں رقم کر گئے جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں کا قرض ہم کبھی ادا نہیں کر سکتے، جبکہ شہداء کی فیملیز اور ان کے بچے ہمیں اپنی فیملی اور بچوں کی طرح عزیز ہیں۔

تقریب کے اختتام پر شہید کانسٹیبل صداقت علی کی قربانی کو سلام پیش کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جہلم پولیس شہداء کے مشن کو ہر صورت جاری رکھے گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
light rain
29° _ 29°
74%
3 km/h
بدھ
37 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
37 °C
اتوار
35 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

گزشتہ 2 برس میں کتنے لاکھ ہُنرمند پاکستانی ملک چھوڑ گئے؟

22 جون, 2024

دینہ میں ایل پی جی کی قیمتیں بے قابو، گھریلو گیس سلنڈر 5 ہزار روپے تک پہنچ گیا

6 جون, 2026

جہلم میں ٹرانسپورٹرز بے لگام، سٹاپ ٹو سٹاپ کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا

1 مئی, 2024

جہلم: نگہبان رمضان کارڈز کی حقداروں کی دہلیز تک فراہمی تیزی سے جاری، ضلعی انتظامیہ متحرک

18 فروری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں