Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: اسلام تلوار کے زور سے نہیں بلکہ عدل و انصاف کے ذریعے پھیلا، امیر عبدالقدیر اعوان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

اسلام تلوار کے زور سے نہیں بلکہ عدل و انصاف کے ذریعے پھیلا، امیر عبدالقدیر اعوان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
27 مارچ, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ اسلام کرہ ارض پر تلوار کے زور سے نہیں بلکہ لوگوں کے تحفظ، انصاف کی فراہمی اور ظلم کے خاتمے کے ذریعے پھیلا۔

شیخِ سلسلہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان امیر عبدالقدیر اعوان نے جمعۃ المبارک کے روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایسے مظالم تھے کہ مظلوم اپنی شکایت بھی نہیں کر سکتا تھا، مگر اسلام نے انسانیت کو تحفظ اور حقوق فراہم کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانیت کی حقیقی بھلائی اسی وقت ممکن ہے جب انسان خود دینِ اسلام کے اصولوں پر عمل پیرا ہو۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے فضائل حاصل کرنے کے بعد ضروری ہے کہ انسان میدانِ عمل میں نیک اعمال پر ثابت قدم رہے اور تقویٰ اختیار کرے۔ تقویٰ کا تقاضا ہے کہ انسان ہر عمل میں اللہ کی حضوری کا احساس رکھے اور اسی کے احکامات کے مطابق زندگی گزارے۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ فتح و ناکامی اللہ کی طرف سے ہے، انسان کو اسباب اختیار کرنے چاہئیں مگر بھروسہ صرف اللہ پر ہونا چاہیے۔ انہوں نے اہلِ بدر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ کامل ایمان اور اللہ پر توکل ہی کامیابی کا راستہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بخشش اللہ کی رحمت سے ہے، محض اعمال پر غرور درست نہیں۔ عبادات میں اخلاص ہونا چاہیے اور ذاتی مفادات کو شامل نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلمان کو اپنے ایمان اور اعمال کا جائزہ لینا چاہیے کہ آیا وہ واقعی دین کے مطابق زندگی گزار رہا ہے یا نہیں۔

انہوں نے صبر کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صبر کا مطلب ہے خود کو شریعت پر قائم رکھنا اور شیطانی راستوں سے بچنا۔ رمضان المبارک کا اصل حاصل بھی یہی ہے کہ انسان صبر اور تقویٰ کی کیفیت حاصل کرے۔

خطاب کے اختتام پر انہوں نے ملکی سلامتی، استحکام اور بقا کے لیے اجتماعی دعا بھی کروائی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
clear sky
35° _ 35°
49%
1 km/h
اتوار
34 °C
پیر
39 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
34 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

نادرا نے درخواستوں کا اسٹیٹس آن لائن معلوم کرنے کی نئی سہولت متعارف کرا دی

26 اگست, 2025

پاکستان سے اکیلی خاتون حج پر کیسے جا سکتی ہے؟

18 دسمبر, 2023

پنڈدادنخان: چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو چور گینگ کے 4 کارندے گرفتار

29 جنوری, 2026

کاروباری اداروں اور فری لانسرز کیلئے بڑی خوشخبری

10 مارچ, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں