Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم پریس کلب میں 10 کلوواٹ جدید سولر سسٹم فعال، صحافی برادری کا خوشی کا اظہار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم پریس کلب میں 10 کلوواٹ جدید سولر سسٹم فعال، صحافی برادری کا خوشی کا اظہار

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
4 جولائی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم پریس کلب کی عمارت میں 10 کلوواٹ کا جدید سولر سسٹم کامیابی سے نصب کر کے باقاعدہ فعال کر دیا گیا۔ پریس کلب کے عہدیداران اور اراکین نے اس اقدام کو ادارے کے لیے ایک اہم سنگِ میل اور خوش آئند پیش رفت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے پریس کلب کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری کے قریب قائم جہلم پریس کلب کی عمارت میں 10 کلوواٹ سولر سسٹم کی تنصیب مکمل ہونے کے بعد اسے باضابطہ طور پر فعال کر دیا گیا۔ اس موقع پر پریس کلب میں صدر مہر محمد الیاس کی زیرِ صدارت ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ادارے کی ترقی، صحافی برادری کے اتحاد، پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

تقریب میں صدر الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی، صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس چوہدری مہربان حسین، سابق جنرل سیکرٹری مرزا قدیر بیگ، سابق جنرل سیکرٹری سید مستفیض اقبال بخاری، چیئرمین جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود، جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا غلام قادر مخلص، شہریار علی راجہ، چوہدری تصور حسین، مرزا فاران بیگ، چوہدری دانیال عابد، معروف سینئر صحافی مرزا جبار بیگ، ڈیجیٹل میڈیا کے سرپرست چوہدری سعید ایوب سمیت صحافی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے سولر سسٹم کی تنصیب کو بجلی کے بڑھتے ہوئے اخراجات میں کمی، توانائی کے متبادل ذرائع کے فروغ اور پریس کلب کی بلا تعطل فعالیت کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف ادارے کے مالی اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی بلکہ صحافیوں کو بھی جدید اور بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

تقریب کے شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی جہلم پریس کلب کی بہتری، جدید سہولیات کی فراہمی اور صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ایسے مثبت اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
41%
2 km/h
اتوار
37 °C
پیر
41 °C
منگل
42 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: 21 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور اغواء کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
25 جولائی, 2026
جہلم: ایف بی آر فائلر فیس میں اضافے پر کاروباری حلقوں کی تشویش
25 جولائی, 2026
جہلم میں سستی روٹی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا، روٹی اور نان مہنگے داموں فروخت ہونے لگے
25 جولائی, 2026
جہلم: موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں 2024 سے مطلوب دو اشتہاری مجرمان گرفتار
25 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے وسط میں مبینہ عارضی ڈمپنگ پوائنٹ پر شہریوں کی تشویش
25 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

عوام پر پھر بجلی بم گرا دیا گیا، فی یونٹ کتنا اضافہ ہوا؟

11 دسمبر, 2024

نادرا اسمارٹ کارڈ کی نئی فیس کیا ہے؟

7 ستمبر, 2024

اللہ کریم کی مقرر کردہ حدود سے تجاوز ظلم ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

3 نومبر, 2023

پنڈدادنخان میں ٹرک نے 7 سالہ طالب علم کو کچل دیا

18 دسمبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں