Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم پریس کلب میں 10 کلوواٹ سولر سسٹم کا افتتاح کر دیا گیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم پریس کلب میں 10 کلوواٹ سولر سسٹم کا افتتاح کر دیا گیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
8 جولائی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت چیف ایگزیکٹو سیون سٹار چوہدری محمد منشاء اور ممتاز قانون دان چوہدری شفاقت قیوم دھمیال نے جہلم پریس کلب میں نصب کیے گئے 10 کلوواٹ سولر سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر پریس کلب آمد پر معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ صحافیوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا والہانہ خیرمقدم کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد منشاء نے کہا کہ جہلم پریس کلب میں سولر سسٹم کی تنصیب میں اپنا کردار ادا کرنا ان کے لیے باعثِ مسرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے سماجی، فلاحی اور رفاہی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ ان کی پوری ٹیم، بالخصوص ان کے صاحبزادے اور ممتاز قانون دان چوہدری شفاقت قیوم دھمیال، اس مشن میں ان کے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ جہاں بھی عوام یا کسی ادارے کو مشکلات کا سامنا ہو، وہاں اپنی استطاعت کے مطابق عملی تعاون فراہم کیا جائے، کیونکہ انسانیت کی خدمت ہی ان کی اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر چوہدری شفاقت قیوم دھمیال نے اپنے خطاب میں کہا کہ جہلم کے صحافی ہمیشہ ذمہ دار، مثبت اور تعمیری صحافت کے علمبردار رہے ہیں، جو جہلم پریس کلب کا قابلِ فخر اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد، ذمہ دار اور باوقار صحافت کسی بھی مہذب معاشرے کی مضبوط بنیاد ہوتی ہے، اور وہ صحافی برادری کے ساتھ ہر خوشی اور مشکل کی گھڑی میں بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔

تقریب کے اختتام پر جہلم پریس کلب کے عہدیداران اور صحافیوں نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 10 کلوواٹ سولر سسٹم کی تنصیب پریس کلب کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے، جس سے بجلی کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی اور ادارے کی کارکردگی مزید مؤثر ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے فلاحی اقدامات معاشرے میں خدمتِ خلق کے جذبے کو مزید فروغ دیں گے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
moderate rain
28° _ 28°
49%
2 km/h
ہفتہ
28 °C
اتوار
33 °C
پیر
33 °C
منگل
30 °C
بدھ
32 °C

تازہ ترین

جہلم میں انٹرنیٹ کی ناقص صورتحال، طلبہ اور کاروباری طبقہ پریشان
10 اکتوبر, 2026
جہلم: منشیات فروشی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم وقار حفیظ کو 7 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا
10 اکتوبر, 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ جہلم میں سکیورٹی سخت، 75 کارکن گرفتار، لیہ اور میانوالی جیل منتقل
10 اکتوبر, 2026
دریائے جہلم کے کناروں پر سائبیریا سمیت سرد علاقوں سے مہمان پرندوں کی آمد شروع
10 اکتوبر, 2026
پراپرٹی ٹیکس کے مسائل کے حل کے لیے ایکسائز آفیسر منور حسین کا سوہاوہ کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے
10 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

برٹش پاکستانی فیملی کیساتھ فراڈ کے ملزمان کو 96 سال قید اور 5 اعشاریہ 8 ملین روپے جرمانہ کی سزا

21 جون, 2024

جہلم پولیس کی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری، تین بھکاری گرفتار

22 جولائی, 2025

ویڈیو: ڈسٹرکٹ جیل جہلم تاریخ، جدید سہولیات اور اصلاح کا مرکز

31 جنوری, 2025

سوہاوہ میں ٹلہ جوگیاں کے جنگل سے لکڑ چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

30 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں