Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: برٹش پاکستانی فیملی کیساتھ فراڈ کے ملزمان کو 96 سال قید اور 5 اعشاریہ 8 ملین روپے جرمانہ کی سزا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

برٹش پاکستانی فیملی کیساتھ فراڈ کے ملزمان کو 96 سال قید اور 5 اعشاریہ 8 ملین روپے جرمانہ کی سزا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
21 جون, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

لندن/ راولپنڈی: اینٹی کرپشن راولپنڈی عدالت کے ڈسٹرکٹ اور سیشن جج نے برطانیہ کی معروف پاکستانی فیملی کی زمینوں پر قبضہ کرنے کے الزام میں 4افراد کو، جن میں 2ریونیو افسر بھی شامل ہیں، دھوکہ دہی، ہیرا پھیری اور ملکیت کے جعلی کاغذات تیار کرنے کے الزامات میں 96سال قیدبامشقت، 5.8 ملین روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔

اینٹی کرپشن کورٹ کے خصوصی جج علی نواز نے ملزم اورنگ زیب پٹواری، ملک محمد صفدر، محمد الماس عباسی، حق نواز عباسی اور راجہ شاہد احمد کو برٹش پاکستانی تاجر نثار احمد افضل کی زمینوں پر جعل سازی کے ذریعے زمینوں پر قبضہ کرنے کاغذات میں جعل سازی کرنے کے الزام میں سزا سنائی۔ ملزمان کو، جو پہلے ضمانت پر رہا تھے، سزا سنائے جانے کے بعد سینٹرل جیل اڈیالہ بھیج دیا گیا۔

فراڈ کا یہ مقدمہ نومبر2021 میں راولپنڈی میں برمنگھم میں ایجباسٹن کے حمزہ افضل اور ان کے والد نثار افضل نے اورنگ زیب پٹواری اور ملک محمد صفدر کی جانب سے مجرمانہ طور پر زمینوں کے سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کرکے زمین3 بااثر افراد الماس عباسی ولد محمد اسلم، حق نواز عباسی ولد خداداد خان اور راجہ شاہد ولد راجہ بشیر پر اپنی زمینوں پر فراڈ کے ذریعے قبضہ کرنے کے الزام میں ضلع راولپنڈی کی راجر تحصیل میں درج کرایا تھا۔

شکایت کنندہ نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن لاہور (پنجاب) اینٹی کرپشن لاہور کو درخواستیں دی تھیں، جن میں کہا گیا تھا کہ پنجاب فارنسک سائنس ایجنسی (PFSA) نے معاملے کی تفتیش کی ہے، جس سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ ملزمان نے جعلی دستخطوں کے ذریعہ لینڈ رجسٹری کے ریکارڈ میں ردوبدل کیا ہے اور برٹش پاکستانی فیملی کے ساتھ فراڈ کرنے کیلئے اصل لینڈ ریکارڈ میں اضافی صفحات شامل کئے گئے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ زمین کا موٹیشن گردوار سے مطابقت نہیں جو کہ قانون کے تحت بہت ضروری ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ الماس، حق نواز اور راجہ شاہد کے نام اس میں بعد میں شامل کئے گئے ہیں اور یہ موٹیشن روزنامچہ واقعاتی میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

راجہ شاہد، الماس عباسی اور حق نواز نے ابتدا میں جعل سازی کی اس اسکیم میں شریک ہونے کے بارے میں انکار کیا تھا لیکن اینٹی کرپشن لاہور (پنجاب) کی فارنسک تفتیش سے یہ ثابت ہوا کہ وہ کم وبیش3 بلین روپے (کم وبیش10 ملین پونڈ) مالیت کی قیمتی زمین ہتھیانے کیلئے کاغذات میں ردوبدل، فراڈ اور ہیرا پھیری میں شریک تھے۔

اینٹی کرپشن عدالت کے اسپیشل جج علی نواز نے کہا کہ یہ بات کسی شک وشبہے کے بغیر ثابت ہوچکی ہے کہ ملزمان نے اوورسیز پاکستانی نثار افضل اور ان کی فیملی کے خلاف ہیراپھیری اور جعلی کاغذات کے ذریعے دھوکہ بازی کی اور تمام ملزمان کو مجموعی طور پر کرمنل مس کنڈکٹ، جعل سازی، فراڈ، ردوبدل اور مفاد حاصل کرنے کیلئے جعلی ڈاکومنٹس استعمال کرنے سمیت مختلف الزامات کے تحت96 سال قید کی سزا سنائی۔

عدالت نے کرمنل مس کنڈکٹ کی 5 دفعات کے تحت راجہ شاہد کو17 سال قید اور1.2 ملین روپے جرمانہ، حق نواز عباسی کو17 سال قید اور1.2 ملین روپے جرمانہ، اورنگزیب پٹواری کو31 سال قید اور1.7 ملین روپے جرمانہ کی سزا سنائی، محمد صفدر نائب تحصیلدار کو31 سال قید اور1.7 ملین روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ مقدمے کا اصل ملزم الماس عباسی مقدمے کی سماعت کے دوران ہی گزشتہ سال دسمبر میں وفات پاچکا ہے۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ موٹیشن میں انٹریز سیاہ اور سرخ روشنائی سے کی گئی ہیں لیکن16 مئی2005 کو ایک سینکشن آرڈر میں، جو ریونیو افسر غلام مجتبیٰ نائب تحصیلدار نے لکھا ہے، کٹنگ کے ساتھ نیلی روشنائی استعمال کی گئی ہے۔ نائب تحصیلدار غلام مجتبیٰ کے تحریر کردہ اس ڈاکومنٹ کو ہینڈ رائٹنگ کےماہر کے پاس تصدیق کیلئے بھیجا گیا تو اس بات کی تصدیق ہوئی کہ یہ تحریر نائب تحصیل دار غلام مجتبیٰ کی نہیں ہے، اسی طرح موٹیشن نمبر 5442/1 نائب تحصیلدار غلام مجتبیٰ کے دستخط اس کے معمول کے دستخط سے ملانے کیلئے بھیجے گئے تو فارنسک رپورٹ میں تصدیق ہوئی کہ یہ دستخط غلام مجتبیٰ کے دستخطوں سے میچ نہیں کرتے۔ جس سے غلام مجتبیٰ کے اس دعوے کی تصدیق ہوگئی کہ سابق سرکل پٹواری اورنگزیب کی پیش کردہ موٹیشنز کی اس نے کبھی منظوری ہی نہیں دی۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ نثار افضل سزایافتہ ملزمان کے خلاف کرمنل کارروائی کرنے اور متعلقہ قوانین کے تحت ڈیمیجز کا دعویٰ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے، میں اس فیصلے پر پہنچا ہوں کہ ملزمان نے شکایت کنندہ کو نقصان پہنچانے اور غیرقانونی طور پر فائدہ حاصل کرنے کیلئے دھوکہ دہی، فراڈ اور ہیراپھیری کی، جعلی ڈاکمنٹس تیار کئے۔

گزشتہ سال برطانیہ کے سیریس فراڈ آفس (SFO) نے ان کو سزا دلانے کیلئے کافی شواہد نہ ہونے کی وجہ ایک مارگیج فراڈ کیس خارج کردیا تھا۔15 سال قبل جب یہ مقدمہ چارج کیا گیا تھا، نثار افضل پاکستان چلے گئے تھے۔ انھوں نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ انھیں ایک ایسے مقدمے میں ملوث کیا جا رہا ہے، جس میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا، بعد میں SFO نے یہ تسلیم کیا کہ اس کے پاس کافی شواہد نہیں ہیں اور گزشتہ سال مقدمہ ختم کردیا تھا۔

نثار افضل نے ایک بیان میں کہا کہ مجھے اس بات پر اطمینان نصیب ہوا کہ آخرکار انصاف ہوگیا، یہ فنانشل دہشت گردی کا مقدمہ تھا۔ مقدمے کے دوران لین دین کے ریکارڈ کے ذریعے یہ ثابت کیا کہ میں بالکل جائز طریقے سے اس زمین کا مالک ہوں اور تفتیش کے دوران ملزمان دھوکے باز، جھوٹے اور اسکیمر ثابت ہوگئے لیکن یہ فراڈ ثابت کرنے میں میرے کئی سال کے وقت اور وسائل کا نقصان ہوا، میرا بہت نقصان ہوا کیونکہ ملزمان کی جانب سے قتل کی دھمکیاں ملنے کے سبب میرے خاندان کے کچھ لوگوں کو برطانیہ جانا پڑا، یہ دن دہاڑے ڈاکہ زنی کا واقعہ تھا، میں انصاف دینے پرعدالت اور پراسیکیوشن کا شکر گزار ہوں۔ اوورسیز پاکستانی بہت بڑا اثاثہ ہیں اور ان کے ساتھ یا کسی کے بھی ساتھ ایسا نہیں ہونا چاہئے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
clear sky
35° _ 35°
49%
1 km/h
اتوار
34 °C
پیر
39 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
34 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنڈدادنخان میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا

24 فروری, 2026

جہلم میں انجینئر محمد علی مرزا کیخلاف پیکا ایکٹ اور دفعہ 295 سی کے تحت مقدمہ درج

26 اگست, 2025

آر ایم ایس کیپیٹل انویسٹمنٹ نے دبئی سے اپنا پہلا پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کر دیا

3 اکتوبر, 2024

جہلم میں 19 سالہ نوجوان کو چھریوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا گیا

20 مارچ, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں