جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا صبح سویرے سبزی منڈی کا دورہ، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں اور نیلامی کا مشاہدہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مختلف شہریوں سے آنے والی سبزیوں اور پھلوں کے ریٹ معلوم کئے اور مارکیٹ میں دستیاب پھلوں اور سبزیات کی قیمتوں بارے بھی استفسار کیا۔
اس موقع پر انہوں نے مارکیٹ کمیٹی اور آڑھتیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منڈی اور مارکیٹ میں قیمتوں کا زیادہ فرق ناجائزمنافع خوری ہے، سبزیوں اورپھلوں کی قیمتیں منڈی میں نیلامی کے وقت انتہائی مناسب پائی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ مارکیٹ اور بازار میں بھی یہ ریلیف شہریوں تک پہنچانا ضروری ہے جس کی ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی نگرانی کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں کسی پھل یاسبزی کی کمی نہیں ہے ہر چیز وافر مقدار میں منڈی میں موجود ہے اس لئے ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی منڈی میں ایسے عناصر پر نظر رکھنا مارکیٹ کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔


