Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: چہلم امام حسینؑ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی پلان نافذ کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او جہلم
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

چہلم امام حسینؑ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی پلان نافذ کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او جہلم

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
21 جولائی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر ضلع بھر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے، سیکیورٹی اور انتظامی امور کو حتمی شکل دینے کے لیے ضلعی امن کمیٹی کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شفیق احمد چوہدری کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے علاوہ تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام اور امن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران چہلم کے جلوسوں اور مجالس کے لیے کیے گئے سیکیورٹی اور انتظامی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چہلم کے تمام جلوسوں اور مجالس کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں حساس مقامات اور جلوسوں کے روٹس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی، داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر تعیناتی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی، سٹریٹ لائٹس کی بحالی، پینے کے صاف پانی، طبی امداد اور دیگر بنیادی سہولیات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ چہلم کے موقع پر امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور کسی بھی شرپسند یا قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس موقع پر مختلف مکاتبِ فکر کے علمائے کرام نے مذہبی ہم آہنگی، اتحاد، بھائی چارے اور رواداری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس کے اختتام پر ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ مذہبی منافرت پر مبنی مواد کی تشہیر، اشتعال انگیزی یا افواہیں پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی، جبکہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے تمام پروگراموں کے پرامن انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
61%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنڈدادنخان پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 5 قمارباز گرفتار

13 جولائی, 2024

عام انتخابات: مہر فیاض نے حلقہ پی پی 24 سےکاغذات نامزدگی واپس لے لئے

13 جنوری, 2024

جہلم میں کم عمر بچوں کا موٹر سائیکل چلانے کا رجحان بڑھنے لگا

17 اگست, 2024

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق

10 مئی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں