جہلم کے نواحی علاقے سنگھوئی میں ایک گھر سے فرید نامی شخص کی لاش برآمد ہونے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق متوفی فرید حال ہی میں اسپین سے پاکستان واپس آیا تھا جبکہ اس کے اہلِ خانہ اس وقت اسپین میں مقیم ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر کا دروازہ نہ کھلنے پر اسے توڑ کر اندر داخل ہوا گیا، جہاں فرید کی لاش موجود تھی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق موت کی اصل وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم اور پولیس کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی ہو سکے گا۔ پولیس نے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


