Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: اللہ اور رسول ﷺ کے ذکر سے خالی محافل قیامت کے روز باعثِ ندامت ہوں گی، امیر عبدالقدیر اعوان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

اللہ اور رسول ﷺ کے ذکر سے خالی محافل قیامت کے روز باعثِ ندامت ہوں گی، امیر عبدالقدیر اعوان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
8 اگست, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ تعالیٰ، رسول اکرم ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو، انسان کو اس کے بارے میں روزِ قیامت جواب دینا ہوگا اور اس وقت پچھتاوا ہوگا کہ کاش ایسی محفل اختیار نہ کی ہوتی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ اگر ایک محفل کے بارے میں اتنی سخت وعید ہے تو ہمیں اپنی پوری زندگی کا جائزہ بھی لینا چاہیے کہ ہمارے شب و روز کس حد تک اللہ تعالیٰ اور رسول اکرم ﷺ کی یاد سے وابستہ ہیں اور ہم کتنا وقت لایعنی سرگرمیوں میں ضائع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ساری زندگی اصولِ تجویز کے تحت گزارنے کی کوشش کرتے ہیں، جبکہ دینِ اسلام ہمیں اصولِ تفویض کے مطابق زندگی بسر کرنے کی رہنمائی عطا فرماتا ہے۔ اگر انسان اپنے کمالات اور صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے تفویض کردہ اصولوں پر عمل نہ کرے تو زندگی سے برکت اٹھ جاتی ہے اور آخرت میں ان تمام وسائل اور صلاحیتوں کے بارے میں جواب دینا ہوگا۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ دینِ اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے جو انسان کی زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ ذرائع آمدن کیسے ہونے چاہئیں، معاشی اور معاشرتی زندگی کس طرح گزاری جائے، ذاتی معاملات سے لے کر زندگی کے ہر لمحے تک اسلام رہنمائی عطا کرتا ہے۔ حتیٰ کہ عبادات میں بھی اعتدال ضروری ہے اور حد سے تجاوز کے بارے میں بھی انسان سے سوال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بندے کو دل سے یہ اقرار کرنا چاہیے کہ جو کچھ موجود ہے وہ اللہ تعالیٰ کا عطا کردہ ہے اور میرے حصے میں جو کچھ آیا ہے وہ بھی میرے رب کریم کی عطا ہے۔ انسان کو اسی احساس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی طرف سے تفویض کردہ ذمہ داریوں اور اصولوں کے مطابق زندگی بسر کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس شخص پر اللہ تعالیٰ کا فضل ہوتا ہے اسے قلبی سکون نصیب ہوتا ہے، جبکہ شیطان کی پیروی کرنے والا بے سکون اور خوف زدہ رہتا ہے، کیونکہ شیطان ازل سے انسان کا دشمن ہے۔ جو شخص شیطان کی پیروی کرتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے دور ہوتا چلا جاتا ہے۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ حق یہ ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ سے ڈرے، پھر اسے کسی اور کا خوف نہیں رہتا۔ اللہ تعالیٰ سے ڈرنے سے مراد یہ ہے کہ انسان کوئی ایسا عمل نہ کرے جس سے اس کا رب کریم ناراض ہو۔ یہی کیفیت تقویٰ کہلاتی ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح شعور عطا فرمائے، اپنے دین پر عمل کرنے کی توفیق دے اور اپنی رضا کے مطابق زندگی گزارنے والا بنائے۔

خطاب کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور بقا کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
light rain
28° _ 28°
70%
2 km/h
اتوار
37 °C
پیر
38 °C
منگل
37 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
35 °C

تازہ ترین

جماعت اسلامی جہلم کے ضلعی نائب امیر عبدالحمید جہلمی انتقال کر گئے
8 اگست, 2026
جہلم میں ٹاہلیانوالا روڈ پر موٹر سائیکل اور رکشے میں تصادم، دو افراد زخمی
8 اگست, 2026
جہلم میں ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر نامعلوم شخص جاں بحق
8 اگست, 2026
جہلم میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، شہر میں سبز ہلالی پرچموں اور برقی قمقموں کی بہار
8 اگست, 2026
جہلم میں پہلی بار مفت سی ایس ایس اورینٹیشن سیمینار، طلبہ و گریجویٹس کو سول سروس امتحان کی تیاری سے متعلق رہنمائی
8 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاکستانیوں کے نامناسب رویے سے خلیجی ممالک پریشان

3 اگست, 2024

دینہ: دوسرا حاجی سخی محمد میموریل شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ لونا کلب نے جیت لیا

12 ستمبر, 2024

دینہ: پیر بھچر شریف میں سالانہ عرس مبارک، علماء کرام اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد میں شرکت

25 فروری, 2025

دینہ: ہر بچہ ایک صحت مند اور محفوظ آغاز کا حق رکھتا ہے، ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان

17 نومبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں