Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دینہ: ہر بچہ ایک صحت مند اور محفوظ آغاز کا حق رکھتا ہے، ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دینہ: ہر بچہ ایک صحت مند اور محفوظ آغاز کا حق رکھتا ہے، ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
17 نومبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

دینہ: دنیا بھر کی طرح دینہ میں بھی 17 نومبر کو عالمی یومِ قبل از وقت پیدائش منایا گیا۔ اس موقع پر چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان نے قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی صحت، نگہداشت اور ضروری طبی سہولیات کے حوالے سے اہم پیغام جاری کیا۔

ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد اُن بچوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے جو مقررہ وقت سے پہلے پیدا ہوتے ہیں اور اپنی نازک حالت کے باعث خصوصی طبی نگہداشت کے محتاج ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ پریمچیورٹی ڈے ہمیں یاد دلاتا ہے کہ یہ ننھے بچے اور ان کے والدین کس قدر مشکلات کا سامنا کرتے ہیں اور ہم سب کا فرض ہے کہ ان کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر بچہ ایک صحت مند اور محفوظ آغاز کا حق رکھتا ہے۔ بروقت علاج، مناسب توجہ اور والدین کی محبت سے ان بچوں کی زندگی میں نمایاں فرق پیدا کیا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر عدیل افتخار نے کہا کہ قبل از وقت پیدائش اُس وقت کہی جاتی ہے جب کوئی بچہ حمل کے 37ویں ہفتے سے پہلے دنیا میں آ جائے۔ ایسے بچوں کا مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے اور انہیں مختلف طبی پیچیدگیوں کا خطرہ رہتا ہے، اس لیے انہیں خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔

ڈاکٹر عدیل نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے میں اس مسئلے کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پھیلائی جائے تاکہ لوگ نہ صرف اس بیماری کو سمجھیں بلکہ ان خاندانوں کی مدد بھی کریں جو اس مشکل صورتحال سے گزرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی صحت بہتر بنانے کے لیے مختلف طریقہ کار اپنائے جا رہے ہیں جن میں کینگرو کیئر اور ماں کے دودھ کی اہمیت پر زور دینا شامل ہے۔ انہوں نے حکومت سے بھی اپیل کی کہ وہ اسپتالوں میں اس حوالے سے مزید سہولیات اور وسائل فراہم کرے تاکہ ہر بچہ مناسب علاج حاصل کر سکے۔

ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان نے کہا کہ اس عالمی دن پر ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں اور ان کے والدین کی مکمل حمایت کریں گے اور یہ یقینی بنائیں گے کہ ہر بچے کو زندگی کا بہترین آغاز مل سکے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان روزانہ سہ پہر 3 بجے سے 5 بجے تک بچوں کے چیک اپ کے لیے عدیل کلینک (نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک مین چوک جی ٹی روڈ دینہ) پر دستیاب ہوتے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
61%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنڈدادنخان: پولیس کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

9 جولائی, 2025

ضلع جہلم میں حالیہ پولیو مہم میں لاکھوں بچوں کو ویکسین پلائی گئی، ڈاکٹر میاں مظہر حیات

6 نومبر, 2024

دینہ میں موٹرسائیکل چور گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد

19 اپریل, 2024

عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کیلئے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او جہلم

20 اگست, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں