Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم پریس کلب کے تمام دھڑے متحد، ڈاکٹر سہیل امتیاز خان صدر اور مرزا قدیر بیگ جنرل سیکرٹری منتخب
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم پریس کلب کے تمام دھڑے متحد، ڈاکٹر سہیل امتیاز خان صدر اور مرزا قدیر بیگ جنرل سیکرٹری منتخب

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
10 اکتوبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم پریس کلب کے تمام دھڑے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو گئے، جہاں فل ہاؤس اجلاس میں سینئر صحافیوں کی باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے ڈاکٹر سہیل امتیاز خان کو صدر، مرزا قدیر بیگ کو جنرل سیکرٹری جبکہ راجہ نوبہار خان کو بھاری اکثریت سے چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔

سابق صدر مہر محمد الیاس کی جانب سے پریس کلب کے وسیع تر مفادات اور صحافتی اتحاد کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی ایگزیکٹو باڈی اور پریس کلب کی ذیلی تنظیموں کو تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد نئی قیادت کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اجلاس میں مختلف دھڑوں اور گروپوں کے درمیان اتفاقِ رائے کو صحافتی یکجہتی اور ادارہ جاتی استحکام کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جہلم پریس کلب کا فل ہاؤس اجلاس سابق صدر مہر محمد الیاس کی صدارت میں منعقد ہوا، جبکہ جنرل سیکرٹری کے فرائض چوہدری تصور حسین نے انجام دیے۔ اجلاس کا آغاز مرزا قدیر بیگ نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا، جبکہ سید ناصر محمود نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر مہر محمد الیاس نے اپنی ایگزیکٹو باڈی اور پریس کلب کے تمام ممبران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دور صدارت میں تمام ساتھیوں نے بھرپور تعاون کیا اور انہیں عزت و احترام سے نوازا، جس پر وہ اپنے تمام ساتھیوں کے شکر گزار ہیں۔

مہر محمد الیاس نے کہا کہ پریس کلب جیسے صحافتی اداروں میں گروہ بندی کے بجائے اتحاد، اتفاق، باہمی احترام اور مشاورت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسی سوچ کے تحت انہوں نے اپنی ایگزیکٹو باڈی اور پریس کلب کی ذیلی تنظیموں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا، تاکہ تمام صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے ادارے کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہلم پریس کلب کے سینئر صحافیوں محمد امجد بٹ، چوہدری عابد محمود اور سید مستفیض اقبال بخاری جو بھی فیصلہ کریں گے، وہ اسے من و عن تسلیم کریں گے۔ ان کے اس اعلان کے بعد سینئر صحافیوں نے باہمی مشاورت کے ذریعے نئی قیادت کے ناموں پر اتفاق کیا اور نومنتخب عہدیداران کا اعلان کر دیا۔

اجلاس میں اعلان کردہ نئی کابینہ کے مطابق محمد امجد بٹ کو سرپرستِ اعلیٰ، مہر محمد الیاس کو سرپرست، ڈاکٹر سہیل امتیاز خان کو صدر، راجہ نوبہار خان کو چیئرمین، چوہدری ظفر نور کو سینئر نائب صدر، غلام قادر مخلص کو نائب صدر، مرزا قدیر بیگ کو جنرل سیکرٹری، نجف شہزاد کو جوائنٹ سیکرٹری، راجہ سہیل کیانی کو فنانس سیکرٹری، سید ناصر محمود کو سیکرٹری اطلاعات اور عبدالغفار آزاد کو آفس سیکرٹری منتخب کیا گیا۔

اجلاس میں نئی قیادت کے انتخاب کو جہلم پریس کلب میں باہمی ہم آہنگی، اتحاد اور ادارہ جاتی استحکام کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔ شرکاء نے اس امر پر اتفاق کیا کہ صحافتی اداروں کی مضبوطی کے لیے باہمی مشاورت، تحمل، احترام اور مشترکہ جدوجہد کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔

اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ نومنتخب عہدیداران اور پریس کلب کے تمام ممبران باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو مقدم رکھتے ہوئے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، صحافتی اقدار کے فروغ اور جہلم پریس کلب کی ترقی و بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

اجلاس میں تمام دھڑوں کے درمیان اتفاق رائے سے نئی قیادت کے انتخاب کو صحافتی اتحاد کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی گئی کہ اس فیصلے سے پریس کلب کے معاملات کو مزید مؤثر انداز میں چلانے اور صحافی برادری کو ایک مضبوط پلیٹ فارم پر متحد رکھنے میں مدد ملے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
24°C
Jhelum
clear sky
24° _ 24°
58%
3 km/h
اتوار
25 °C
پیر
30 °C
منگل
34 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
32 °C

تازہ ترین

جہلم میں انٹرنیٹ کی ناقص صورتحال، طلبہ اور کاروباری طبقہ پریشان
10 اکتوبر, 2026
جہلم: منشیات فروشی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم وقار حفیظ کو 7 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا
10 اکتوبر, 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ جہلم میں سکیورٹی سخت، 75 کارکن گرفتار، لیہ اور میانوالی جیل منتقل
10 اکتوبر, 2026
دریائے جہلم کے کناروں پر سائبیریا سمیت سرد علاقوں سے مہمان پرندوں کی آمد شروع
10 اکتوبر, 2026
پراپرٹی ٹیکس کے مسائل کے حل کے لیے ایکسائز آفیسر منور حسین کا سوہاوہ کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے
10 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ میں موبائل فون چوری میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ آئی فون برآمد

21 فروری, 2025

جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں، ہر حال میں الیکشن لڑیں گے۔ فواد چوہدری

14 دسمبر, 2023

محرم الحرام کے پیش نظر جہلم پولیس کی جانب سے موک ایکسرسائز

25 جون, 2025

اساتذہ کے تبادلوں کی پالیسی میں نرمی، گھروں کے قریب پوسٹنگ کا بڑا ریلیف

24 ستمبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں