جہلم: گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سعیلہ کی پرنسپل کو محکمانہ ترقی کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تعینات کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سکول ایجوکیشن سیکشن آفیسرSE-I نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سعیلہ جہلم کی پرنسپل غزالہ انور کو محکمانہ ترقی دینے کے بعد بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تعینات کر دیا ۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی سیٹ پچھلے کئی ماہ سے تقرری کی منتظر تھی ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر غزالہ انور کی مستقل تعیناتی کے بعد چیف ایگویکٹو آفیسر کوثر سلیم اب بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر سکول ایجوکیشن ذمہ داریاں سرانجام دیں گی۔



