جہلم: گرلز ہائی سکول سعیلہ کی پرنسپل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تعینات

جہلم: گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سعیلہ کی پرنسپل کو محکمانہ ترقی کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تعینات کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سکول ایجوکیشن سیکشن آفیسرSE-I نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سعیلہ جہلم کی پرنسپل غزالہ انور کو محکمانہ ترقی دینے کے بعد بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تعینات کر دیا ۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی سیٹ پچھلے کئی ماہ سے تقرری کی منتظر تھی ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر غزالہ انور کی مستقل تعیناتی کے بعد چیف ایگویکٹو آفیسر کوثر سلیم اب بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر سکول ایجوکیشن ذمہ داریاں سرانجام دیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button