Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں روٹی و نان کی قیمتوں میں من مانا اضافہ، تندور و نانبائی بے لگام، شہری سراپا احتجاج
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں روٹی و نان کی قیمتوں میں من مانا اضافہ، تندور و نانبائی بے لگام، شہری سراپا احتجاج

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
16 جنوری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم شہر سمیت گردونواح میں مہنگائی کا نیا بم پھٹ گیا ہے، جہاں تندور اور نانبائیوں نے ازخود روٹی اور نان کے نرخ بڑھا کر قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔ ضلع بھر میں جنگل کا قانون نافذ ہو چکا ہے جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 100 گرام روٹی کا سرکاری نرخ 14 روپے اور نان کا نرخ 20 روپے مقرر ہے، تاہم گزشتہ چند روز سے متعدد تندور و نانبائی روٹی 20 روپے اور نان 25 روپے میں فروخت کر رہے ہیں، جو حکومتِ پنجاب کے احکامات کی صریح خلاف ورزی ہے۔ سرکاری نرخ نامے کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے، جس کے باعث غریب اور سفید پوش طبقہ شدید پریشانی میں مبتلا ہے۔

مہنگائی کے ستائے شہریوں اور نانبائیوں کے درمیان آئے روز تلخ کلامی، گالی گلوچ، توں تکرار اور لڑائی جھگڑوں کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف بجلی، گیس اور اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور دوسری جانب تندور مافیا نے غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین لیا ہے۔

عوامی حلقوں نے شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں غریب آدمی اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی فراہم کرنے سے بھی قاصر ہو چکا ہے، مگر انتظامیہ کو عوامی کرب کا احساس نظر نہیں آتا۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے گراں فروش تندور و نانبائیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے، بھاری جرمانے اور مقدمات درج کیے جائیں اور سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ اگر انتظامیہ ہیلمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس چیک کرنے میں سنجیدہ ہو سکتی ہے تو غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہونا انتظامی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری اقدامات کر کے روٹی و نان کو سرکاری نرخوں پر دستیاب بنایا جائے تاکہ عام آدمی کو حقیقی ریلیف مل سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
scattered clouds
31° _ 31°
62%
1 km/h
اتوار
39 °C
پیر
35 °C
منگل
36 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
30 °C

تازہ ترین

سوہاوہ میں افسوسناک حادثہ، سڑک عبور کرتے ہوئے پانچ سالہ بچہ مسافر بس کی ٹکر سے جاں بحق
1 اگست, 2026
جہلم میں 35 فٹ گہرے کنویں میں گر کر مٹی اور سیمنٹ کی سلیبوں تلے دبنے والے شخص کو زندہ نکال لیا گیا
1 اگست, 2026
جہلم میں بند مکان کے ایگزاسٹ فین کے سوراخ میں پھنس کر چور جاں بحق
1 اگست, 2026
اگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاں
31 جولائی, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، 408 افراد اور 191 گھروں کی چیکنگ، ایک ملزم گرفتار
31 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ڈپٹی کمشنر آفس جہلم میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کا فوری حل

30 جنوری, 2025

نو منتخب ایگزیکٹیو ممبر جہلم چیمبرآف کامرس مخدوم حسین چوہدری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

24 اکتوبر, 2024

دینہ میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، گندم، آٹا، چاول اور چینی کا سٹاک برآمد

9 اگست, 2024

پیکا ایکٹ پر جہلم پریس کلب کا اظہار تشویش، آزادی اظہار رائے پر قدغن ناقابل قبول قرار

16 جولائی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں