ڈومیلی پولیس نے اہم کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ناصر محمود اور غلام عباس کو گرفتار کر لیا۔
ڈومیلی پولیس نے ملزم ناصر محمود سے 2 کلو 45 گرام چرس معہ رقم وٹک 2100 روپے جبکہ ملزم غلام عباس سے رائفل 12 بور معہ رونڈز برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔


