Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: عیدالفطر کی تیاریاں جاری، بازار خریداروں سے بھر گئے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

عیدالفطر کی تیاریاں جاری، بازار خریداروں سے بھر گئے

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
4 اپریل, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

عیدالفطر میں چند روز باقی رہ گئے ہیں، لوگوں کی اکثریت اس پرمسرت موقع کو اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے لیے ضلع جہلم کے بازاروں اور مقامی مارکیٹوں کا رخ کیے ہوئے ہیں اور اپنی خریداری کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں کے بازار خریداروں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے ہیں، نماز اور روزے کے دوران جہلم، پنڈدادنخان، کھیوڑہ، سوہاوہ، دینہ وغیرہ سمیت مرکزی بازاروں میں لوگوں کا زبردست رش دیکھا جا سکتا ہے۔

کئی خواتین کو جہلم کے مرکزی بازاروں اور شاپنگ سینڑز میں عید کی سیلز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عید کی خوشیاں خوش اسلوبی سے منانے کے لیے لباس، جوتے اور دیگر ضروری سامان کی تلاش میں دیکھا جا سکتا ہے۔

3 بچوں کی ماں نے کہا کہ میں نے اپنے خاندان کے لیے شاپنگ مکمل کر لی ہے، یہ سوچ کر کہ عید سے پہلے آخری دنوں میں زیادہ لوگ ہوں گے اور ہو سکتا ہے کہ مطلوبہ سائز کے کپڑے اور جوتے دستیاب ہی نہ ہوں۔

آن لائن شاپنگ پلیٹ فارمز نے خریداری آسان کردی

انہوں نے کہا کہ اگرچہ آن لائن شاپنگ پلیٹ فارمز نے بہت سے لوگوں کے لیے روزے کی حالت میں گھروں میں بیٹھ کر خریداری کرنا آسان بنا دیا ہے لیکن پھر بھی عید کی خریداری کے لیے بازار جانا اپنا ہی ایک مزہ ہے۔

نوجوان لڑکی نے کہا کہ میں نے سیل آفرز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے عید کے کپڑے اور جوتے قریبی شاپنگ مال سے خریدے۔ اب مجھے اپنے دوستوں کے ساتھ ’ چاند رات ‘ پر صرف چوڑیاں، زیورات اور مہندی خریدنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ رمضان کے وسط تک کپڑے اور جوتے خریدنے کی کوشش کرتی ہوں کیونکہ عید سے پہلے آخری چند دنوں میں تمام اچھی چیزیں بک جاتی ہیں جبکہ درزی بھی رمضان کے آخری ہفتے میں آرڈر لینا چھوڑ دیتے ہیں کیونکہ وہ بھی آبائی گاؤں کے لیے رخصت ہوتے ہیں۔

آخری عشرہ میں دعائیں کرنی ہیں خریداری نہیں

سرکاری ملازم لڑکی نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں خریداری کرنا ایک مشکل کام ہے اس لیے میں اسے مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہوں تاکہ ماہ مقدس کے آخری عشرہ میں اللہ سے برکت حاصل کرنے کے لیے دعاؤں پر توجہ مرکوز کر سکوں۔

انہوں نے سرکاری نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ مہنگائی نے تنخواہ دار طبقے کی خریداری کی صلاحیت کو محدود کر دیا ہے، اس لیے میں نے اپنے خاندان کے لیے مقامی مارکیٹ میں تمام خریداری مکمل کی۔

عیدالفطر سب سے بڑا تہوار ہے

عیدالفطر دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار ہے اور مسلمان اس تہوار کو بڑے مذہبی جوش و جذبے سے مناتے ہیں۔

آبائی گاؤں جانے کی جلدی میں خریداری

جو لوگ روزگار کے سلسلے میں ضلع جہلم میں آباد ہوئے ہیں انہیں عید سے پہلے اپنے آبائی شہروں کو منتقل ہونا پڑا۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ تر مقامی لوگوں نے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے تاکہ وہ عید کی تقریبات شروع ہونے سے قبل اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہو سکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
39°C
Jhelum
few clouds
39° _ 39°
33%
2 km/h
منگل
40 °C
بدھ
40 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
36 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں سامانِ آتش بازی رکھنے والا ایک اور ملزم گرفتار

9 اپریل, 2025

عوامی مفاد کے کاموں میں کوئی غفلت یا لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم

9 جنوری, 2024

جہلم: موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث “عاصم عرف سابو گینگ” کے 3 ملزمان گرفتار

15 مئی, 2026

سارہ شریف قتل کیس؛ جہلم کے رہائشی عرفان نے میرے جسم پر اپنا نام کندہ کرنے کی کوشش کی، سابق گرل فرینڈ

17 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں