جہلم: قرآن مجید راہِ ہدایت کا وہ انمول چراغ ہے جسے کائنات کے خالق و مالک نے آسمانوں پر روشن کیا، پھر اس روشنی کو سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے قلبِ اطہر پر، روح القدس حضرت جبرائیل امین کے ذریعے نازل فرمایا۔ قرآن کے نزول کی میعاد کم و بیش 23 سال پر محیط ہے۔
ان خیالات کا اظہار جہلم کی معروف سماجی و مذہبی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے اور جب جب قرآن مجید کو پڑھا گیا، سمجھا گیا اور اس کے معانی و مطالب پر غور کیا گیا، ویسے ویسے یہ ہدایت کی وہ عظیم نعمت بنی جو انسان کی روحانی غذا کا سبب بنتی گئی۔
اس موقع پر عامر کیانی، چوہدری مہربان حسین، چوہدری دانیال عابد، عبدالغفار سمیت دیگر معزز افراد بھی موجود تھے۔


