جہلم پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے جہلم کی ڈھوک جمعہ میں باربر شاپ کے مالک کے 12 سالہ بیٹے کو بدفعلی کا نشانے اور ویڈیو بنا کر دھمکیاں دینے والے شاگرد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



ایسے لوگوں کو کڑی سزا دی جائے تو پھر ان جیسے واقعات میں کمی آئے گی