دینہ: تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے پتنگ فروشی کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم افتخار الحسن کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 100 عدد پتنگیں برآمد کر لیں۔
پولیس کے مطابق ملزم پتنگوں کی فروخت میں ملوث تھا، جس سے علاقے میں خطرناک کھیل کو فروغ مل رہا تھا۔ پتنگ بازی سے پیش آنے والے حادثات کے پیش نظر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس غیر قانونی سرگرمی کو روکنے میں اہم قدم اٹھایا۔


