جہلم میں ٹرانسپورٹرز نے من مرضی کے کرایے مقرر کر لئے

جہلم: آرٹی اے سیکرٹری خاموش، ٹرانسپورٹرز نے من مرضی کے کرایے مقرر کر لئے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات مسافروں تک نہیں سکے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باوجود ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی نہیں کی، مسافر سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کی ہے اور اس نمایاں کمی کے اثرات 1 ہفتہ گزرجانے کے باوجود مسافروں تک نہیں پہنچ پائے۔ حکومتی مشینری اپنا موثر کردار ادا کرنے میں مکمل طور پرناکام دکھائی دیتی ہے۔

ٹرانسپورٹرزنے کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی اور نہ ہی کمی کرنے کا سوچ رہے ہیں ۔ پٹرول کی قیمتوں میں اس سے پہلے بھی 2 مرتبہ کمی ہوئی لیکن ٹرانسپوٹرز نے کرایوں میں اب تک کوئی کمی نہیں کی جس کے باعث جہلم جنرل بس اسٹینڈ سے دیگر روٹس پر بین الاضلاعی روٹس پر سفر کرنے والے مسافر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

شہریوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب ، چیئرمین ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ جنرل بس اسٹینڈ جہلم سے دوسرے شہر وںمیں چلنے والی ٹرانسپورٹس کے کرایوںمیں کمی کروائی جائے اور کرایہ گاڑیوں میں نمایاںجگہ پر آویزاں کروایاجائے خلاف ورزی کے مرتکب ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ حکومتی ریلیف شہریوں تک پہنچ سکے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button