روزانہ کی ورزش سے امراض قلب کے مرض سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے، ڈاکٹر جواد بخت کیانی

جہلم: امراض قلب کے مریضوں میں اضافے کی اہم وجہ مرغن غذائیں، چکنائی والے کھانے اور فاسٹ فوڈ کا استعمال شہری دل کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر جواد بخت کیانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ سادہ زندگی بسر کریں اور ورزش کو روزانہ کا معمول بنائیں، پیدل چلیں موٹاپے سے بچیں۔ ذہنی دباؤ کو کم رکھیں، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کنٹرول رکھیں، روزانہ کی ورزش سے امراض قلب کے مرض سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں لوگوں میں زیادہ تعداد دل کی بیماریوں میں مبتلا ہے ان میں سے پاکستان سرفہرست ہے، دنیا میں ہر تیسری موت دل کے مریض کی ہو رہی ہے، پہلے یہ بیماریاں بوڑھوں اور امراء میں ہوتیں تھی اب بیماری سے غریب و متوسط طبقہ کے فرد تیزی کے ساتھ متاثر ہو رہے ہیں ۔

ڈاکٹر جواد بخت کیانی نے کہا کہ امراض دل سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ عوام الناس کو اس بیماری سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اور بنیادی وجوہات سے روشناس کروایا جائے ، لوگوں کو چاہیے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے شعبہ امراضِ قلب سے رجوع کریں جہاں مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button