Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دینہ: مویشی چوری کی بڑی واردات، چور رات کی تاریکی میں لاکھوں روپے مالیت کے 5 جانور لے اُڑے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دینہ: مویشی چوری کی بڑی واردات، چور رات کی تاریکی میں لاکھوں روپے مالیت کے 5 جانور لے اُڑے

رضوان سیٹھی
رضوان سیٹھی
15 فروری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

دینہ کے نواحی علاقہ میں مویشی چوری کی بڑی واردات، نامعلوم چور رات کی تاریکی میں 35 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 5 جانور لے اُڑے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے نواحی علاقے بوڑاجنگل میں مویشی چوری کی ایک بڑی واردات سامنے آئی ہے، جہاں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں ایک ڈیرے سے 35 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے پانچ قیمتی جانور چرا کر فرار ہو گئے۔ واردات کے دوران چوروں نے ڈیرے میں داخل ہونے کے لیے رکھوالی پر رکھے گئے کتے کو زہریلا گوشت کھلا کر ہلاک کر دیا، جس کے بعد انہوں نے باآسانی اپنی کارروائی مکمل کی۔

یہ واقعہ گزشتہ رات دینہ کے نواحی علاقے بوڑا جنگل میں کالووال پھاٹک کے قریب پیش آیا، جہاں غلام عباس ولد صالح محمد سکنہ تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین کے ڈیرے کو نشانہ بنایا گیا۔ چور سب سے پہلے ڈیرے کی رکھوالی پر مامور کتے کو زہریلا گوشت کھلا کر ہلاک کرنے میں کامیاب ہوئے، جس کے بعد انہوں نے ڈیرے میں موجود مویشیوں پر ہاتھ صاف کیا۔

چور 35 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مجموعی طور پر پانچ جانور، جن میں تین گائیں اور دو بھینسیں شامل ہیں، چرا کر موقع سے فرار ہو گئے۔ واردات کا علم ڈیرے پر موجود ملازمین کو بعد میں ہوا، جس کے باعث فوری مزاحمت ممکن نہ ہو سکی۔

زہریلا گوشت کھانے سے کتے کی ہلاکت کے بعد بچا ہوا گوشت صبح کے وقت مرغیوں اور کوّوں کے کھانے سے بھی متعدد پرندے ہلاک ہو گئے۔ ڈیرے پر مجموعی طور پر تقریباً 60 جانور موجود تھے، تاہم باقی جانور محفوظ رہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ دینہ نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق واردات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
clear sky
30° _ 30°
47%
2 km/h
جمعہ
31 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
37 °C

تازہ ترین

نہر اپر جہلم میں تین کم سن بچوں کو پھینکنے کا افسوسناک واقعہ، دو بچوں کی لاشیں برآمد، تیسرے کی تلاش جاری
17 ستمبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
16 ستمبر, 2026
جہلم میں مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقےکی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا
16 ستمبر, 2026
یوتھ گیمز 2026، جہلم میں نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش اور حوصلہ افزائی کے لیے مربوط اقدامات کا آغاز
16 ستمبر, 2026
جلالپور ایریگیشن پراجیکٹ چند ماہ میں فعال کر دیا جائے گا، تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر جہلم
16 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

حکومت کا عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر 17 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

6 ستمبر, 2024

ڈی ایس پی سٹی کل نے جہلم کچہری کے گیٹ پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں کو غفلت ولاپرواہی پر معطل کر دیا

6 جولائی, 2024

پنڈدادنخان میں ناجائز اسلحہ فروخت کرنے والا ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

27 جون, 2025

طبی مراکز کو زیادہ سے زیادہ مفید بنانے اور ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، میثم عباس

12 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں