Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: محکمہ زراعت نے گندم کی کٹائی اور گہائی سے متعلق کسانوں کو سفارشات جاری کردیں
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

محکمہ زراعت نے گندم کی کٹائی اور گہائی سے متعلق کسانوں کو سفارشات جاری کردیں

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
15 اپریل, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: محکمہ زراعت پنجاب نے گندم کی کٹائی اور گہائی سے متعلق کسانوں کو سفارشات جاری کردیں۔

ترجمان محکمہ زراعت نے کہا کہ بےاحتیاطی سے بارہ فیصد تک پیدواری نقصانات کا اندیشہ ہوتا ہے۔ گندم کی کٹائی، گہائی اور سنبھال سب سے اہم مرحلہ ہوتا ہے۔ گندم کی کٹائی اور گہائی کے دوران بے احتیاطی کرنے سے پیداوار میں 10 تا 12فیصد تک نقصانات کا سامنا بھی کرنے کا اندیشہ موجود ہوتا ہے۔

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا کہ کاشتکار گندم کی بروقت سنبھال کیلئے مزدوروں، ریپر، تھریشر، ٹریکٹر ترپال یا پلاسٹک چادر اور کمبائن ہارویسٹر کا انتظام کر لیں۔ اگر فصل کمبائن ہارویسٹر سے برداشت کرنی ہو تو توڑی یا بھوسہ کی سنبھال کیلئے ویٹ سٹرا چاپر کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار گندم کی کٹائی سے قبل ٹیلی ویژن یا ریڈیو سے نشر ہونے والی موسمی پیشن گوئی کے مطابق انتظامات مکمل کریں۔ بارش ہونے کی صورت میں کٹائی گہائی روک دیں اور اس وقت تک دوبارہ شروع نہ کریں جب تک موسم ٹھیک نہ ہو جائے اور کٹائی شدہ گندم کو چادر یا ترپال سے فوراً ڈھانپ دیں۔ کٹائی کے بعد بھریاں قدرے چھوٹی باندھیں اور سٹّوں کا رُخ ایک ہی طرف رکھیں۔ کھلیان چھوٹے رکھیں اور اونچے کھیتوں میں لگائیں اور ان کے اردگرد کھائی ضرور بنائی جائے۔

ترجمان محکمہ زراعت نے مزید کہا کہ کاشتکار گندم کی برداشت کے دوران اگلے سال کی فصل کے بیج کی تیاری صیحح طریقے سے کریں۔
فصل کو برداشت سے قبل جڑی بوٹیوں، کانگیاری اور غیر اقسام کے پودوں سے صاف کرلیں۔ فصل کی ہر قسم کیلئے علیحدہ کھلیان لگائیں اور ہر قسم کی گہائی سے پہلے اور بعد میں تھریشر یا کمبائن ہارویسٹر کو اچھی طرح صاف کر لیں اور پہلی ایک یا دو بوریوں کا بیج نہ رکھیں۔بیج ڈالتے وقت گندم کی قسم کا نام ضرور لکھیں۔ بیج کیلئے محفوظ کئے گئے دانوں میں نمی کا تناسب 10 فیصد تک ہونا چاہیے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
38°C
Jhelum
scattered clouds
38° _ 38°
39%
3 km/h
بدھ
37 °C
جمعرات
39 °C
جمعہ
37 °C
ہفتہ
38 °C
اتوار
38 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: 19 کروڑ ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری کے دوران پولیس مقابلہ، سہولت کار ہلاک، ڈی ایس پی اور کانسٹیبل زخمی

16 مارچ, 2026

10 سالہ سارہ شریف کا خون رنگ لے آیا، برطانیہ میں بچی کے نام سے تحفظ اطفال قانون لانے کی تیاری

2 جولائی, 2025

ضلع جہلم میں فلیش فلڈ سے تباہی، 23 ہزار افراد متاثر، امدادی کارروائیاں جاری

30 اگست, 2025

لائسنس سروسز کا حصول مزید آسان، شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی

8 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں