جہلم: معروف سینئر صحافی چیف ایڈیٹر مقامی اخبار وقار تنظیم قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ، مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کوٹلی اللہ یار میں ادا کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے معروف سینئر صحافی مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر وقار تنظیم گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ، مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ کوٹلی اللہ یار میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں شہر کی صحافتی ، سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، کارروباری ، سیاسی تنظیموں کے عمائدین سمیت علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے دعاکروائی گئی۔