Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: عید سے قبل مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

عید سے قبل مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
6 اپریل, 2024
شیئر کریں
فوٹو: فائل
شیئر کریں

ضلع جہلم سمیت ملک بھر میں عید الفطر سے قبل مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگیا جب کہ 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں پھر سے اضافہ ہونا شروع ہوگیاہے۔ حالیہ ہفتے ملک میں ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 96 فیصد اضافہ ہوا جب کہ سالانہ بنیادوں پربھی حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح کم ہوکر29 اعشاریہ 45 فیصد ہوگئی ہے۔

پچھلے ہفتے مہنگائی کی شرح میں0 اعشاریہ 09 فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی اور اس سے پچھلے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں1 اعشاریہ 13 فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔ دو ہفتے مہنگائی میں کمی کے بعد پھر سے مہنگائی بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔

حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں روزمرہ استعمال کی 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 13 کی قیمتوں میں کمی اور22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ملک میں مہنگائی سے سب سے زیادہ 22ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517روپے ماہانہ آمدن رکھنے والا طبقہ متاثر ہوا، جس کے لیے مہنگائی کی شرح 33 اعشاریہ 30فیصد رہی۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ کے بارے میں جاری ہفتہ واررپورٹ (ایس پی آئی) کے مطابق حالیہ ہفتے میں چکن کی قیمت میں 2 اعشاریہ 99 فیصد،ٹماٹر کی قیمت میں11 اعشاریہ 93فیصد، پیاز کی قیمت میں 1 اعشاریہ 30 فیصد، لہسن کی قیمت میں 0 اعشاریہ 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

علاوہ ازیں مٹن کی قیمت میں0 اعشاریہ 41 فیصد،بیف کی قیمت میں0 اعشاریہ 75 فیصد ،روٹی کی قیمت میں 1 اعشاریہ 03فیصد،ٹاٹا چاول کی قیمت میں 0 اعشاریہ 14فیصد، پٹرول کی قیمت میں 3 اعشاریہ 45فیصد، لیڈیز سینڈل کی قیمت میں 12 اعشاریہ 52 فیصد، جینٹس سینڈلز کی قیمتوں میں8 اعشاریہ 70 فیصد اور لانگ کلاتھ کی قیمت میں2 اعشاریہ 23 فیصد اضافہ ہوا۔

اس کے برعکس آٹے کی قیمتوں میں2 اعشاریہ 68 فیصد،انڈوں کی قیمتوں میں1 اعشاریہ 89 فیصد،ایل پی جی کی قیمتوں میں1 اعشاریہ 89 فیصد،ڈیژل آئل کی قیمتوں میں1 اعشاریہ 18 فیصد،گڑ کی قیمتوں میں0 اعشاریہ 63 فیصد کمی ہوئی۔

ان کے علاوہ چینی کی قیمتوں میں0 اعشاریہ 41 فیصد،سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں0 اعشاریہ 26 فیصد،دال مسور کی قیمتوں میں 0 اعشاریہ 25فیصد اور آلو کی قیمتوں میں0 اعشاریہ 23 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں22 اعشاریہ 04فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں26 اعشاریہ 04فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں33 اعشاریہ 30فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 30 اعشاریہ 89فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 26 اعشاریہ 81فیصدرہی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
34°C
Jhelum
overcast clouds
34° _ 34°
54%
1 km/h
منگل
38 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
37 °C
ہفتہ
38 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، 3 منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد

15 مئی, 2024

بلال اظہر کیانی کو وزارت خزانہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا

12 جون, 2025

جہلم چیمبر آف کامرس کے صدر کی لاہور چیمبر کے زیرِ اہتمام پاکستان ٹریڈ باڈیز کانفرنس میں شرکت

21 فروری, 2025

پاکستان اور پے پال کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

6 جنوری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں