Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی، پنجاب میں الرٹ جاری، کیا مون سون شروع ہو گیا؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی، پنجاب میں الرٹ جاری، کیا مون سون شروع ہو گیا؟

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
23 جون, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) نے اتوار کو پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش کے بعد انتباہ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک میں مون سون سیزن کا آغاز ہو گیا ہے اور اس دوران موسلا دھار بارشیں ملک میں سیلاب، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن سکتی ہیں۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کی جانب سے رواں سال مون سون کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کے بعد پنجاب حکام کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق جولائی سے جہلم سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

جولائی کا پہلا ہفتہ

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن میں 15 ملی میٹر سے 55 ملی میٹر تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بارش کی شدت اور دورانیہ نسبتاً کم رہنے کا امکان ہے۔

جولائی کا دوسرا ہفتہ

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق جولائی کے دوسرے ہفتے میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور اور فیصل آباد ڈویژن میں مون سون کی بارشیں جاری رہیں گی جہاں 25 سے 35 ملی میٹر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ملتان، ڈیرہ اسماعیل خان اور بہاولپور ڈویژن میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

جولائی کا تیسرا ہفتہ

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ایڈوائزری کے مطابق جولائی کے تیسرے ہفتے میں بالائی پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ مون سون کے کمزور مرحلے میں داخل ہونے سے وسطی اور جنوبی پنجاب میں بارشوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں 15-25 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔

جولائی کا چوتھا ہفتہ

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق جولائی کے چوتھے ہفتے میں راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژن میں 50 سے 70 ملی میٹر تک موسلادھار بارشوں کے باعث سیلاب کا امکان ہے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا امکان ہے۔ ساہیوال، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں بھی درمیانے درجے کی موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے معمول سے زیادہ بارشوں کے ممکنہ اثرات کے بارے میں بھی خبردار کیا ہے جس سے مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے ندی نالوں اور حساس علاقوں میں سیلاب آنے کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور سلیمان رینج کے حساس علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

اس سے صوبے بھر کے حساس شہری علاقوں میں بھی سیلاب آ سکتا ہے جبکہ مری کے کچھ علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دھول مٹی کے طوفان، آندھی اور تیز بارشوں سے بجلی کے کھمبوں، سولر پینلز، بورڈز، اونچے درختوں اور زیر تعمیر عمارتوں جیسے کمزور ڈھانچوں کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

چین میں شدید طوفانی بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری

ادھر چین کے قومی موسمیاتی مرکز نے بھی شدید ترین بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے اتوار کی صبح بلیو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

چین کے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اتوار سے پیر کی صبح تک انہوئی، شنگھائی، ژی جیانگ، جیانگسی اور فوجیان سمیت دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مقامی حکومتوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ خطرناک حد تک کے وولٹیج کمی کریں اور کھلے علاقوں میں آؤٹ ڈور آپریشنز معطل کردیں۔

چین کے میڈیا کے مطابق جیلن، لیاؤننگ، ہیبی، شانڈونگ، انہوئی، شنگھائی، ہنان، جیانگسی اور ژی جیانگ کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
few clouds
32° _ 32°
61%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 7 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

17 مئی, 2026

نامعلوم موبائل میڈیا نمائندگان خصوصی افراد کا سروے کرنے والے سرکاری اہلکاران کو بلاوجہ متاثر کرنے لگے

29 ستمبر, 2024

جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، تین منشیات فروش گرفتار

5 اکتوبر, 2023

جہلم: نقب زنی کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ رقم اور ناجائز اسلحہ برآمد

12 ستمبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں