جہلم پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کامران حسین کو گرفتار کر لیا ،ملزم سے 540گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سرفراز احمد کو گرفتار کر لیا ،ملزم سے 680گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
منگلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم احتشام کو گرفتار کر لیا ،ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کاناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔


