Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: کراچی میں ایڈینو وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

کراچی میں ایڈینو وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
19 فروری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

کراچی: کراچی میں موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کے سبب ایڈینو وائرس بے قابو ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں موسمیاتی تبدیلی کے سبب گزشتہ 15 سے 20 دنوں میں نزلہ، بخار، کھانسی، چیسٹ انفیکشن کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، سول اسپتال میں یومیہ ہزار سے زائد مریض ان علامات کے ساتھ آرہے ہیں۔

اے ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر ہریش کمار نے کہا کہ سول اسپتال کی او پی ڈی میں ہفتے کو اے ڈی وائرس اور سانس کی نالی کے شدید انفیکشن کے 782 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ آج یہ تعداد 1 ہزار 2 سو 75 ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریض زیادہ تر سردرد، زکام اور بخار اور سردی کے ساتھ آرہے ہیں لیکن ان کا بلڈ پریشر کا ٹیسٹ کیا جائے تو وہ نارمل آتا ہے، یہ بخار تقریباً ایک ہفتہ رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں اور بزرگ افراد کا خصوصی طور پر خیال رکھا جائے، انہوں نے شہریوں کو تجویز دی کہ شہری ابلا پانی اور ماسک کا استعمال کریں جبکہ غیر معیاری غذا سے پرہیز کریں۔

انہوں نے کہا کہ جب مریض ہمارے پاس بخار اور گلے میں درد کی شکایت کی ساتھ آتے ہیں تو ہم ان کو اینٹی پائروٹکس، اینٹی بائیو ٹکس اور کھانسی کی دوا اسپتال سے ہی دیتے ہیں۔ رات اور شام میں موسم ٹھنڈا ہوتا ہے جبکہ دوپہر میں گرم، موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کے سبب ان کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

سول اسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبدالطیف شیخ نے کہا کہ رپورٹ ہونے والے 90 فیصد کیسز وائرل انفیکشن ہیں جبکہ کچھ بیکٹیریا کے ذریعے ہورہے ہیں۔

اس حوالے سے سول اسپتال کے ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عمران نے کہا کہ اسپتالوں میں معمول کی نسبت اسہال کے کیسز میں بھی دو گنا اضافہ ہوچکا ہے۔ ماضی میں سول اسپتال میں اسہال کے 4-6 کیسز رپورٹ ہوتے تھے مگر اب سول اسپتال میں اسہال کے یومیہ 10 سے 12 کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آلودہ پانی کے سبب مریضوں میں اسہال شدت اختیار کررہا ہے، مریض کے جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی کے سبب ان کے گردے بھی متاثر ہوتے ہیں۔

جناح اسپتال کراچی کے جنرل فزیشن ڈاکٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ایڈینو نیا وائرس نہیں ہے، اس کی ویکسین بھی موجود ہے، انفلوئنزا اور کورونا کی ویکسین کے ذریعے بھی اس سے بچاؤ ممکن ہے، ذیابیطیس اور دمے کے مرید زیادہ احتیاط کریں۔

انہوں نے کہا چونکہ یہ وائرل انفیکشن ہے جو ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، کھبرانے یا خوف میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ،بس شہری ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک پہنیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
51%
3 km/h
بدھ
27 °C
جمعرات
31 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C
اتوار
34 °C

تازہ ترین

جہلم میں سنگھوئی کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 2 نوجوان جاں بحق،16 سالہ لڑکا زخمی
14 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی میں ضمانت دینے کی رنجش پر بااثر شخص نے میاں بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، کم وزن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری پریشان
13 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کی حدود میں پاکستان پوسٹ کے 16 برانچ پوسٹ آفس بند، سابقہ 45 ماہ کے اعزازیہ معاوضے تاحال واجب الادا
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

موسم بہار میں سانس کے مرض میں مبتلا مریضوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی، ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن

30 مارچ, 2024

رواں برس طِب کا نوبل انعام امریکی سائنس دانوں کے نام

7 اکتوبر, 2024

کورونا وبا کی شروعات کیسے ہوئی، ڈبلیو ایچ او کا چین سے 5 سال بعد پھر سوال

2 جنوری, 2025

ذیابیطس مریضوں میں خاص پروٹین سے کینسر کا پتہ لگایا جاسکتا ہے، تحقیق

28 اگست, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں