Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستان میں ڈھائی کروڑ افراد نفسیاتی مرض سے میں مبتلا ہیں، ماہرین
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستان میں ڈھائی کروڑ افراد نفسیاتی مرض سے میں مبتلا ہیں، ماہرین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
26 جنوری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

کراچی: ماہر نفسیات پروفیسر نسیم چوہدری کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں 2 کروڑ 40 لاکھ افراد نفسیاتی مرض میں مبتلا ہیں، یعنی دنیا بھر میں ہر 8 میں سے ایک فرد ذہنی مرض کا شکار ہے۔

حادثات کے نتیجے میں جھلس جانے والے،امراض قلب میں مبتلا افراد اور چھاتی کے سرطان سے متاثرہ خواتین کی ذہنی صحت بہتر کرنے کے لیے ماہرین نفسیات انہیں لازمی طبی مشاورت کی ہدایت کررہے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ ذہنی صحت کو جنرل ہیلتھ میں شامل کردیا جائے۔

اِن خیالات کا اظہار ماہر نفسیات اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیونگ اینڈ لرننگ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) پروفیسر نسیم چوہدری نے جمعہ کو ادارے کی جانب سے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے آڈیٹوریم میں منعقدہ سندھ مینٹل ہیلتھ پالیسی کی افتتاحی تقریب میں کیا،جس میں نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے  بہ حیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر نگراں وزیر تعلیم رعنا حسین،ماہرین نفسیات پروفیسر غلام رسول ،پروفیسر نسیم چوہدری اور پروفیسر عمران بشیر چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

ماہر نفسیات پروفیسر نسیم چوہدری نے کہا کہ دنیا میں نفسیات کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں،دنیا بھر میں ہر 8 میں سے ایک فرد ذہنی مرض میں مبتلا ہے۔پاکستان میں تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ افراد نفسیاتی مرض سے متاثرہ ہیں،ہم حدود کے باہر جاکر بھی مینٹل ہیلتھ پر کام کررہے ہیں۔ہم حادثات کے نتیجے میں جھلسے ہوئے افراد،امراض قلب کے متاثرہ افراد اور چھاتی کے سرطان کسے متاثرہ خواتین کی ذہنی صحت پر کام کررہے ہیں۔

ادارے نے اس سے قبل خودکشی اور نشے کی روک تھام کے لیے بھی پالیسی بنائی۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق پالیسی دستاویزات پر مبنی لائحہ عمل ہوتا ہے۔ ذہنی صحت کو جنرل ہیلتھ کا حصہ بنانا چاہیے۔ متاثرہ فرد کی مینٹل ہیلتھ بہتر کرنے کے لیے امتیازی سلوک یا رویے کو ختم کروانا ہوگا۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی نے کہا کہ آخری سال ہم نے کلینیکل سائیکالوجی بی ایس میں متعارف کروائی۔ سندھ میں آبادی کی نفسیاتی صحت اور سائکائٹری کے شعبے کو بہتر کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

نگراں وزیر تعلیم سندھ رعنا حسین نے اس موقع پر کہا کہ آج کل بورڈ کے نتائج میں معیار برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔ فرسٹ ائیر میں 67 فیصد بچے نتائج میں ناکام ہوئے ہیں۔ یقینا اس میں ہیومن ایرر ہے۔ آج کل افراد ٹیکنالوجی اور جدت سے گھبراتے ہیں۔ہر بچہ ڈاکٹر یا انجینئر نہیں بن سکتا۔اس طرح کے واقعات سے بھی بچوں اور والدین کی ذہنی صحت متاثر ہورہی ہے،اساتذہ ،والدین اور بچوں کی مینٹل ہیلتھ کو بہتر کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

اس حوالے سے نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایک چیز طے ہے کہ اگر نظریہ ہے تو کام کرنے کے لیے افراد ہیں۔ ان افراد کو پلیٹ فارم اور مواقع کی ضرورت ہے۔جتنا آپ ان افراد میں ملیں جلیں گے، اتنا ہی آپ کو اندازہ ہوگا کہ نیت اور نظریے کی کمی ہے۔ لوگوں میں کام کے جذبات اور بہتری کی کمی نہیں۔اللہ نے ہمیں حقوق العباد کے لیے بنایا،کیونکہ حقوق اللہ اور عبادت کے لیے فرشتوں کی کمی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جو ہورہا ہے اور جس طرح دنیا کے دیگر ممالک اس کو نظر انداز کررہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ جلد ہم بھی نہیں زندہ بچیں گے۔خود کو دوسرے سے اعلیٰ اور باوقار سمجھنا درست نہیں۔ ہم نے ابتدا میں خود کشی کے واقعات کا ڈیٹا بنایا۔پھر ہم نے نشہ آور اشیا کے حوالے سے پالیسی بنائی،آج کل والدین بہت نارمل طریقے سے کہتے ہیں کہ ہمارا بچہ سگریٹ نہیں لیکن بس ویپنگ کرتا ہے۔بچوں کو نشہ آور اشیا کا عادی بنانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
scattered clouds
26° _ 26°
57%
1 km/h
پیر
29 °C
منگل
31 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
31 °C

تازہ ترین

سوہاوہ میں ایل پی جی کا خالی ٹینکر دیوار سے ٹکرا گیا، ڈرائیور جاں بحق
12 اکتوبر, 2026
جہلم: اہلحدیث چوک تجاوزات کی لپیٹ میں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات
12 اکتوبر, 2026
پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار
12 اکتوبر, 2026
جہلم: نوگراں پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، طالب علم جاں بحق، 3 نوجوان زخمی
12 اکتوبر, 2026
پنڈدادنخان: تہرے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
12 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

شعبۂ صحت میں پاکستان کا اعزاز، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماؤں میں شامل

4 مئی, 2024

جہلم: ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، سرکاری ہسپتالوں کا بجٹ متاثر

10 اپریل, 2026

خواتین میں کینسر کی تشخیص کے لیے نیا الٹرا ساؤنڈ ٹیسٹ وضع

2 اکتوبر, 2024

فلورائیڈ اور بچوں میں ذہانت کی کمی کے درمیان تعلق کا انکشاف

30 اگست, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں