Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پنڈدادنخان میں گندم کی کاشت کا افتتاح، ضلع جہلم میں 2 لاکھ ایکڑ رقبے پر کاشت کا ہدف مقرر
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پنڈدادنخان میں گندم کی کاشت کا افتتاح، ضلع جہلم میں 2 لاکھ ایکڑ رقبے پر کاشت کا ہدف مقرر

محمد نبیل حسن
محمد نبیل حسن
15 اکتوبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

پنڈدادنخان: ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں للِہ بھروانہ میں ربیع سیزن کے دوران گندم کی کاشت کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ضلع جہلم ڈاکٹر محمد احمد نے ترقی پسند کاشتکار محمد اسلم کے ڈیرے پر گندم کی کاشت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر محکمہ زراعت کے افسران، مقامی کاشتکاروں، عوامی نمائندگان اور فیلڈ اسٹاف کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع پنڈدادنخان طاہر خان، زراعت آفیسر پنڈدادنخان محمد ثقلین خان سمیت دیگر متعلقہ افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر گندم کی کاشت کے حوالے سے کاشتکاروں کو آگاہی فراہم کی گئی اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے جدید زرعی طریقوں اور محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ضلع جہلم ڈاکٹر محمد احمد نے کہا کہ پنجاب حکومت گندم کی کاشت میں اضافے اور فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے نہایت سنجیدہ ہے۔ اس سال ضلع جہلم کو 2 لاکھ ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کرنے کا ہدف دیا گیا ہے، جس کے حصول کے لیے محکمہ زراعت کا عملہ بھرپور محنت کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت کے افسران اور فیلڈ اسٹاف کاشتکاروں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں گندم کی کاشت کی اہمیت، موزوں زرعی طریقوں اور بہتر پیداوار کے لیے ضروری اقدامات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں فیلڈ عملہ مختلف علاقوں میں جا کر کاشتکاروں کو متحرک کر رہا ہے تاکہ مقررہ ہدف حاصل کرنے کے ساتھ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں بھی اضافہ کیا جا سکے۔

ڈاکٹر محمد احمد نے کاشتکاروں کو یقین دلایا کہ حکومت گندم کی قیمت کے معاملے پر انہیں مایوس نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گندم ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے، اس لیے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ فصل کی بہتر پیداوار کے لیے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں۔

انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ گندم کی کاشت روایتی طریقوں کے بجائے باقاعدہ قطاروں میں کریں، تصدیق شدہ اور معیاری بیج استعمال کریں اور اپنی کاشت 15 نومبر سے پہلے مکمل کر لیں۔ ان کے مطابق بروقت کاشت اور مناسب زرعی طریقوں کو اپنانے سے فی ایکڑ پیداوار میں ڈیڑھ سے دو من تک اضافہ ممکن ہو سکتا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کی جانب سے بروقت کاشت اور جدید زرعی سفارشات پر عمل درآمد نہ صرف ان کی پیداوار اور آمدن میں اضافے کا ذریعہ بن سکتا ہے بلکہ ملک کی غذائی ضروریات پوری کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ زراعت ضلع جہلم میں گندم کی کاشت کا مقررہ ہدف حاصل کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
44%
2 km/h
جمعہ
25 °C
ہفتہ
30 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
34 °C

تازہ ترین

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی لاش چھ روز بعد طور کے مقام سے برآمد
15 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈھوک نلہ کے چار روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
15 اکتوبر, 2026
یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس، ضلع جہلم سے طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کا عزم
15 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں 16 سرچ آپریشنز، 457 افراد اور 202 گھروں کی چیکنگ، افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
15 اکتوبر, 2026
جہلم میں عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر آگاہی ریلی، بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور خودمختاری کے فروغ پر زور
15 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بلال اظہر کیانی

10 مئی, 2026

جہلم: جدید تفتیشی تقاضوں اور انسدادِ دہشت گردی سے متعلق اورینٹیشن ورکشاپ کا انعقاد

4 مارچ, 2026

جہلم پنڈدادنخان ڈیول کیرج وے کی تعمیر عرصہ دراز سے التواء کا شکار، عوام عذات میں مبتلا

25 فروری, 2024

پنجاب میں مون سون کا نیا سپیل کب شروع ہوگا؟ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

26 جولائی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں