جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم عاصمہ اعجاز چیمہ کی ہدایات پر ڈینگی کی روک تھام، سرویلنس اور کنٹرول اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی (ڈی ای آر سی) کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز ماہم مشتاق کی زیر صدارت ڈی سی آفس جہلم کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع کے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔
اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈی ایچ اے جہلم نے ڈینگی کے تدارک کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے کیے گئے انتظامات، انڈور و آؤٹ ڈور سرویلنس اور جاری سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈینگی کی روک تھام کے لیے مختلف محکموں کی ذمہ داریوں، سرویلنس نظام اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں تمام محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایس او پیز کے مطابق ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں، موبائل ایپ پر اپنی سرگرمیوں کا بروقت اندراج کریں اور انڈور و آؤٹ ڈور سرویلنس کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کو یقینی بنائیں۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ڈینگی کنٹرول اقدامات کی مؤثر نگرانی، عملی نفاذ اور تمام متعلقہ محکموں کی مربوط کارکردگی یقینی بنائی جائے تاکہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے جاری سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔


