Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: غزہ کے رہائشیوں نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو مسترد کردیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

غزہ کے رہائشیوں نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو مسترد کردیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
27 جنوری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

غزہ کے فلسطینیوں نے عالمی عدالت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناکام عدالت قرار دیا۔

الجزیرہ کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ صرف امداد کافی نہیں ہے بلکہ انہیں دیرپا جنگ بندی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے فیصلے سے شدید مایوسی ہوئی جس میں اسرائیل کو چار ماہ سے جاری خوفناک بمباری اور زمینی حملے بند کرنے کا حکم ہی نہ دیا گیا۔

عالمی عدالت نے فیصلے میں اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا حکم دیا ہے تاہم جنگ بندی اور غزہ میں تمام فوجی سرگرمیاں بند کرنے کی کوئی بات تک نہیں کی۔

اقوام متحدہ کے مطابق، 7 اکتوبر سے غزہ میں 26 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید اور تقریباً 19 لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔

الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے غزہ میں بہت سے لوگوں نے کہا کہ وہ اس فیصلے سے مایوس ہیں لیکن حیران بالکل نہیں۔ کیونکہ انہیں نہ عالمی برادری اور نہ ہی عالمی نظام انصاف پر اعتماد ہے جو اب تک غزہ میں خونریزی کو ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

ان میں وسطی غزہ کے دیر البلاح میں واقع الاقصیٰ شہداء اسپتال کے باہر موجود 54 سالہ احمد النفر بھی شامل ہیں، جنہوں نے بتایا، “اگرچہ میں بین الاقوامی برادری پر بھروسہ نہیں کرتا، لیکن مجھے ایک چھوٹی سی امید تھی کہ شاید عدالت غزہ میں جنگ بندی کا فیصلہ دے گی، لیکن فیصلہ سن کر میری ساری امیدیں دم توڑ گئیں، یہ ناکام عدالت ہے۔

احمد النفر 5 بچیوں کے والد ہیں جن کا خاندان اب گھر ہو چکا ہے اور اس وقت سینکڑوں دیگر فلسطینیوں کے ساتھ اسپتال کے صحن میں پناہ لے رکھی ہے۔ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ کوئی بھی جنگ بندی نہیں کرواسکتا۔ سب لوگ سنجیدہ کوشش کیے بغیر ہماری تباہی و بربادی دیکھ رہے ہیں۔ ہمیں امداد یا خوراک نہیں جنگ کا خاتمہ اور غزہ میں اپنے گھروں کو واپسی چاہتے ہیں۔

20 نومبر کو اسرائیلی فورسز نے انہیں گھر سے گرفتار کر لیا تھا، وہ 24 گھنٹے تک اسرائیلی حراست میں رہے، جس کے بعد انہیں غزہ شہر چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔ النفر نے کہا کہ وہ اپنی بیوی اور پانچ بیٹیوں کے لیے شدید پریشان ہیں جو ان خوفناک حالات میں غزہ شہر میں میرے بغیر تنہا ہیں، میری بچیاں اپنی ماں کے ساتھ اکیلی ہیں، اس طرح کے خوفناک حالات میں مجھے ان کے ساتھ ہونے کی اشد ضرورت ہے۔

النفر نے بتایا کہ اسرائیلی حراست میں ان سے پوچھ گچھ اور بدسلوکی کی گئی، بری طرح مارا پیٹا گیا، اور پھر رہا کرکے جنوب کی طرف جانے کا حکم دیا گیا۔

النفر نے بتایا کہ انہوں نے بیٹیوں کو فون پر کہا کہ عدالت کا فیصلہ “مثبت اور ہمارے حق میں” ہوگا جس میں جنگ بندی ختم کرنے کا فیصلہ آئے گا۔ لیکن میں غلط تھا، میں بہت اداس اور مایوس محسوس کر رہا ہوں. مار دو ہم سب کو، اسرائیل غزہ پر ایٹم بم گرائے اور ایک ہی بار ہمیں اس عذاب سے نجات دلائے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
55%
3 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
36 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

یمن میں امریکہ کے 150 فضائی حملے، 5 ہلاک، اقوام متحدہ اجلاس طلب

13 جنوری, 2024

رمضان میں اسرائیل کا وحشیانہ حملہ؛ خواتین اور بچوں سمیت 404 سے زائد فلسطینی شہید

18 مارچ, 2025

62 ممالک کا کومبنگ آپریشن؛ آبدوزوں سے تاریخ کی سب بڑی منشیات کی کھیپ پکڑی گئی

29 نومبر, 2024

مسجد اقصیٰ میں یہودی عبادت گاہ کا قیام؛ سعودیہ سمیت مسلم ممالک کی مذمت

27 اگست, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں